ملک کے بالائی علاقوں بالخصوص شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مون سون پوری شدّت سے اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے سبب کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال رونما ہو رہی ہے جبکہ پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ہونے سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، موسم کا حال کے رین گیج نیٹ ورک پر اب تک سب سے زیادہ بارش کلاک ٹاور ، گوجرانوالہ میں 260 ، سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ میں 238 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،اور کھیوڑہ، ضلع جہلم میں 158 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
موسم کا حال کی جانب سے نصب کئے گئے موسمی اسٹیشنز اور دیگر علاقائی موسمی سٹیشنز کےریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ بارش کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور) میں 148 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ جوہر ٹاؤن، لاہور میں 100 ملی میٹر اور ڈھنڈاو (مردان) میں 86 ملی میٹر بارش ہوئی۔
موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری جاری رہنے کی پیشگوئی کے پیشِ نظر شہریوں اور مقامی لوگوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اربن فلڈنگ کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر کل سے اب تک ریکارڈ کی گئی بارش کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 28 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 6 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 49 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 13 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 73 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 82 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 41 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 68 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
| 31 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 42 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 47 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 37 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| 50 | مرید، چکوال |
| 25 | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| 3 | ایگریکلچر آفس، کرک |
| 2 | پرتہ کلی , مہمند |
| 22 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 20 | لاہور (کینٹ) |
| 100 | جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل |
| 12 | مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب) |
| 148 | کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور) |
| 86 | ڈھنڈاو (مردان) |
| 29 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| 27 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 62 | چوا خالصہ، کلر سیداں |
| 28 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 38 | سوان گارڈن (اسلام آباد) |
| 22 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| 11 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) |
| 56 | آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد |
| 12 | تلہ گنگ |
| 158 | کھیوڑہ |
| 2 | ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور) |
| 260 | کلاک ٹاور ، گوجرانوالہ |
| 238 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ |
| 100 | سرکہ، حضرو، ضلع اٹک |
| 56 | کسران، پنڈی گھیب، اٹک |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال