Home / بارش پر رپورٹ / 21 جولائی 2026 :منگلا 84 اور جہلم میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ؛ طاقتور مون سون سے نشیبی علاقے زیر آب ، خیبرپختونخوا میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی،اور لینڈ سلائیڈنگ، 6 افراد جاں بحق

21 جولائی 2026 :منگلا 84 اور جہلم میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ؛ طاقتور مون سون سے نشیبی علاقے زیر آب ، خیبرپختونخوا میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی،اور لینڈ سلائیڈنگ، 6 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش منگلا میں 84 ملی میٹر، جہلم میں 81 ملی میٹر جبکہ گوجرانوالہ میں 74 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ ائیرپورٹ اور پشاور شہر میں 72، لنڈی کوتل میں 71، اسلام آباد سیدپور میں 64، پشاور ائیرپورٹ میں 57، مری میں 49، گجرات اور لاہور ائیرپورٹ میں 48، تخت بھائی میں 47 جبکہ چیراٹ اور مہمند ڈیم میں 41 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، پشاور اور دیگر کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بعض مقامات پر شہری آمدورفت بھی متاثر رہی۔

سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ضلع خیبر رہا، جہاں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔نوشہرہ،  لنڈی کوتل اور جمرود میں متعدد افراد سیلابی ریلے کی زد میں آئے جبکہ طورخم کے قریب افغان خاندان کو لے جانے والی گاڑی بھی ریلے میں بہہ گئی، تاہم 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ پی ڈی ایم اے اور ریسکیو اداروں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ پاک افغان شاہراہ پر پھنسنے والی 100 سے زائد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

موجودہ مون سون سسٹم اب بھی مؤثر ہے اور آئندہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں مزید گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں پر پچھلے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں درج ہے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
37 اٹک
26 چکوال (بھون)
16 ڈیرہ غازی خان شہر
74 گوجرنوالا
48 گجرات
10 حافظ آباد
36 اسلام آباد شہر
21 اسلام آباد ہوائی اڈہ
35 اسلام آباد گولڑہ
64 اسلام آباد سید پور
81 جہلم
1 کروڑ(لیہ)
10 کوٹ ادو
48 لاہور ہوائی اڈہ
17 لاہور شہر
37 منڈی بہاؤالدین
84 منگلا
49 مری
34 ناروال
16 راولپنڈی چکلالہ
21 راولپنڈی کچہری
27 راولپنڈی پیرودھائی
26 راولپنڈی گوالمنڈی
33 راولپنڈی نیو کٹاریاں
34 راولپنڈی شمس آباد
4 سرگودھا شہر
16 شیخوپورہ
41 سیالکوٹ کینٹ
72 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
9 استور
21 برنا لہ
28 گڑھی دوپٹہ
29 کوٹلی
TR سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 بابو سر
9 بالاکوٹ
41 چیراٹ
2 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
8 اپردیر
38 کاکول
3 خار باجوڑ
71 لنڈی کوتل
2 لوئر دیر
28 مالم جبہ
41 مہمند ڈیم
40 مردان
14 پاڑاچنار
26 پشت باجوڑ
57 پشاور ہوائی اڈہ
72 پشاور شہر
2 سیدو شریف
47 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR حیدر آباد ہوائی اڈہ
TR حیدر آباد شہر

About amnausmani

Check Also

16 جولائی 2026 : نوکنڈی اور دالبندین بدستور ملک کے گرم ترین مقامات، درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ، اپنے شہر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے

بلوچستان  جنوبی پنجاب اور سندھ ملک کے گرم ترین علاقے رہے ،  پنجاب کے اکثر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے