Home / بارش پر رپورٹ / 22 جولائی 2026 :گوجرانوالہ 142 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین میں 138 اور نارووال میں 117 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش

22 جولائی 2026 :گوجرانوالہ 142 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین میں 138 اور نارووال میں 117 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی  مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے  جاری رہا، جس کے باعث خصوصاً وسطی پنجاب، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔  شدید بارشوں کی وجہ سے  خیبر پختونخوا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ،  کئی رابطہ سڑکیں  اور پل ٹوٹ  گئے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے مسافر کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے، سیلابی ریلے کئی مکانات اور دکانوں کو بہا لے گئے۔اسی طرح پنجاب میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ برساتی پانی گھروں و دکانوں  میں داخل ہونے  کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 142 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں 138 ملی میٹر اور نارووال میں 117 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 95 ملی میٹر، حافظ آباد میں 85 ملی میٹر، چکوال میں 70 ملی میٹر، برنالہ (آزاد کشمیر) اور مالم جبہ میں 65، 64 ملی میٹر، اوکاڑہ میں 64 ملی میٹر، چیراٹ میں 55 ملی میٹر، گجرات میں 49 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ اور سیالکوٹ کینٹ میں 44، 44 ملی میٹر جبکہ کالام، جھنگ، ژوب اور جہلم سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی اچھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

 پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث چھتیں، دیواریں گرنے اور سیلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، پرنٹ میڈیا کے مطابق اب تک مختلف حادثات کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں پر صبح 8 بجے تک ریکارڈ کی گئی گزشتہ 24 گھنٹوں کی بارش کی تفصیل ذیل میں درج ہے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
15 اٹک
23 بہاولنگر
16 بھکر
70 چکوال (بھون)
16 ڈیرہ غازی خان شہر
11 فیصل آباد
142 گوجرنوالا
49 گجرات
85 حافظ آباد
3 اسلام آباد شہر
1 اسلام آباد ہوائی اڈہ
2 اسلام آباد گولڑہ
2 اسلام آباد سید پور
35 جھنگ
32 جہلم
33 کروڑ(لیہ)
TR قصور
11 لاہور ہوائی اڈہ
18 لاہور شہر
138 منڈی بہاؤالدین
17 منگلا
29 مری
117 ناروال
2 نور پور تھل
64 اوکاڑہ
3 راجن پور
1 راولپنڈی چکلالہ
1 راولپنڈی کچہری
2 راولپنڈی پیرودھائی
1 راولپنڈی گوالمنڈی
3 راولپنڈی نیو کٹاریاں
1 راولپنڈی شمس آباد
25 ساہیوال
TR شیخوپورہ
44 سیالکوٹ کینٹ
95 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
4 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
10 استور
3 بگروٹ
65 برنا لہ
4 بونجی
15 چلاس
44 گڑھی دوپٹہ
13 گلگت
5 گوپس
3 ہنزہ
25 کوٹلی
24 مظفر آباد ہوائی اڈہ
18 مظفر آباد شہر
1.1 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
3 بابو سر
5 باچا خان ہوائی اڈہ
21 بالاکوٹ
55 چیراٹ
18 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
18 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
9 اپردیر
11 کاکول
36 کالام
14 خار باجوڑ
24 لوئر دیر
64 مالم جبہ
15 مہمند ڈیم
TR میر کھانی
6 پاڑاچنار
29 پشت باجوڑ
6 پتن
2 پشاور ہوائی اڈہ
6 پشاور شہر
18 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
6 بارکھان
11 خضدار
1 پشین
32 ژوب

About amnausmani

Check Also

17 جولائی 2026 : بلوچستان و سندھ سمیت ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، نوکنڈی و دالبندین 46 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین مقامات

ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے