Home / بارش پر رپورٹ / 19 جون 2026 :تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ ملک میں وقفے وقفے سے جاری؛ ملتان، نورپور تھل اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نمایاں بارش

19 جون 2026 :تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ ملک میں وقفے وقفے سے جاری؛ ملتان، نورپور تھل اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نمایاں بارش

ملک کے مختلف علاقوں میں  تیسرے روز بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے کئی شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی آئی۔ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ملتان شہر میں 20 ملی میٹر، نورپور تھل میں 16 ملی میٹر، ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور خانپور میں 15، 15 ملی میٹر جبکہ کوٹ ادو میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں پاڑاچنار میں 7، ملتان ائیرپورٹ پر 7، مالم جبہ میں 5، چکوال، فیصل آباد، بارکھان، چلاس اور گوپس میں 4 سے 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی تا درمیانی بارش رپورٹ ہوئی جبکہ بعض مقامات پر صرف قلیل مقدار میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات ذیل کی فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR بہاولنگر
5 بہاولپور ائرپورٹ
5 چکوال (بھون)
4 ڈیرہ غازی خان شہر
5 فیصل آباد
1 قصور
TR خانیوال
15 خانپور
10 کوٹ ادو
TR لاہور ہوائی اڈہ
1 لاہور شہر
TR منڈی بہاؤالدین
7 ملتان ائر پورٹ
20 ملتان شہر
16 نور پور تھل
3 ساہیوال
1 سرگودھا شہر
4 شیخوپورہ
TR ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
4 چلاس
1 گلگت
4 گوپس
5 ہنزہ
2 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
16 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
2 اپردیر
2 کالام
1 لوئر دیر
5 مالم جبہ
2 میر کھانی
7 پاڑاچنار
TR پشاور ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
2 بارکھان
0.2 دالبندین
1 لسبیلہ

About amnausmani

Check Also

14 جون 2026 :شدید آندھی، گرج چمک کے طاقتور طوفان اور بارشیں، پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر، جوہر آباد 72 ملی میٹر بارش، جل تھل ایک ہو گیا۔

مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر اس سلسلے سے ان 3 روز میں ،  پنجاب، خیبرپختونخوا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے