مغربی ہواؤں اور مقامی موسمی نظام کے زیرِ اثر پوٹھوہار، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے طوفان، تیز آندھی اور بارش ریکارڈ کی گئی۔ کئی مقامات پر آندھی کے شدید جھکڑوں نے معمولاتِ زندگی متاثر کیے جبکہ بعض علاقوں میں درخت گرنے، بجلی کی عارضی بندش اور نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ بارش اور آندھی کے باعث کئی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز کے مطابق سب سے زیادہ بارش میانوالہ (پنڈی گھیب، اٹک) میں 44 ملی میٹر، کھوڑ (پنڈی گھیب، اٹک) میں 36 ملی میٹر جبکہ چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی میں 26 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ہوا کی رفتار کے اعتبار سے میانوالہ، پنڈی گھیب میں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی انتہائی طوفانی آندھی ریکارڈ ہوئی، جبکہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 راولپنڈی میں 87، خانپور ڈیم میں 84 اور بسالی گاؤں راولپنڈی میں 81 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جھکڑ ریکارڈ کیے گئے۔
ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز و رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار اور ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 58 | 10 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 52 | 8 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 64 | 22 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 67 | 26 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 87 | 8 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 65 | 14 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 48 | – | دھمیال ائربیس، راولپنڈی |
| 81 | 5 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 69 | – | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 57 | 11 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| – | 1 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| – | 12 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| – | 3 | مرید، چکوال |
| 130 | 44 | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| 40 | 8 | پرتہ کلی , مہمند |
| 44 | – | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 46 | – | بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان |
| 84 | 2 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
| 6 | ماڈل ٹاؤن، واہ | |
| 18 | چوا خالصہ، کلر سیداں | |
| 13 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) | |
| 13 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد | |
| 14 | آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد | |
| 6 | مرید کے، ضلع شیخوپورہ | |
| – | 36 | کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک |
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 40 ملی میٹر، راولپنڈی گوالمنڈی میں 33 ملی میٹر جبکہ اپر دیر اور راولپنڈی چکلالہ میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں مظفرآباد ائیرپورٹ پر 20 ملی میٹر، ڈیرہ غازی خان شہر میں 18 ملی میٹر اور ژوب میں 17 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی۔
کیبر پختونخواہ میں 3 روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سوات، منگورہ، مٹہ اور ملحقہ علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے مسافروں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریکارڈ کی گئی ہوا کی رفتار اور بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
| – | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 12 | اٹک |
| 1 | بہاولپور شہر |
| 5 | چکوال (بھون) |
| 9 | ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو |
| 18 | ڈیرہ غازی خان شہر |
| 1 | اسلام آباد شہر |
| 3 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| TR | جہلم |
| TR | منڈی بہاؤالدین |
| 3 | منگلا |
| 10 | مری |
| 25 | راولپنڈی چکلالہ |
| 19 | راولپنڈی کچہری |
| 14 | راولپنڈی پیرودھائی |
| 33 | راولپنڈی گوالمنڈی |
| 16 | راولپنڈی نیو کٹاریاں |
| 17 | راولپنڈی شمس آباد |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 1 | استور |
| 1 | چلاس |
| 7 | گڑھی دوپٹہ |
| TR | ہنزہ |
| 20 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
| 13 | مظفر آباد شہر |
| TR | سکردو |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 8 | بابو سر |
| 3 | باچا خان ہوائی اڈہ |
| 11 | بالاکوٹ |
| 2 | چیراٹ |
| 25 | اپردیر |
| 10 | کاکول |
| 2 | کالام |
| 1 | لوئر دیر |
| 40 | مالم جبہ |
| 23 | پشت باجوڑ |
| 4 | پتن |
| 3 | پشاور ہوائی اڈہ |
| 11 | سیدو شریف |
| بارش کی مقدار (mm) | سندھ |
| 1 | جیکب آباد |
| بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
| TR | کوئٹہ سمنگلی |
| TR | کوئٹہ شیخ ماندہ |
| 17 | ژوب |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال