Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 17 جون 2026 : پاڑاچنار میں 20 ملی میٹر بارش، ملتان میں 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں

17 جون 2026 : پاڑاچنار میں 20 ملی میٹر بارش، ملتان میں 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں

مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پاڑاچنار میں 20 ملی میٹر، فورٹ منرو میں 15 ملی میٹر جبکہ مظفرآباد شہر میں 14 ملی میٹر اور مظفرآباد ائیرپورٹ پر 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں چکوال، جہلم، مری، گجرات اور دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

ہوا کی رفتار کے اعتبار سے ملتان ائیرپورٹ پر 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر 44، لاہور شہر میں 41 اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر 37 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔ بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی دیکھی گئی۔ 🌧️🌬️☁️
محکمہ موسمیات کے مطابق ریکارڈ کی گئی بارش و ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR بہاولنگر
2 چکوال (بھون)
15 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
1 ڈیرہ غازی خان شہر
2 گجرات
37 اسلام آباد ہوائی اڈہ
3 جہلم
TR کروڑ(لیہ)
3 خانیوال
1 خانپور
1 کوٹ ادو
44 لاہور ہوائی اڈہ
41 لاہور شہر
TR منڈی بہاؤالدین
1 منگلا
56 ملتان ائر پورٹ
2 مری
1 رحیم یار خان
1 راجن پور
4 سیالکوٹ کینٹ
1 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
2 استور
12 مظفر آباد ہوائی اڈہ
14 مظفر آباد شہر
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
1 بابو سر
1 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
TR کالام
20 پاڑاچنار
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
2 بارکھان
1 لورالائی
TR ژوب

About amnausmani

Check Also

12 جون 2026 : وسطی و شمال مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے طوفان، آندھی و بارش، ناروال اور قصور میں ژالہ باری ، لاہور اور سیالکوٹ میں 74 کلو میٹر کی آندھی سے نقصانات

گزشتہ روز مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر پاکستان کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں گرج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے