Home / بارش پر رپورٹ / 14 جون 2026 :شدید آندھی، گرج چمک کے طاقتور طوفان اور بارشیں، پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر، جوہر آباد 72 ملی میٹر بارش، جل تھل ایک ہو گیا۔

14 جون 2026 :شدید آندھی، گرج چمک کے طاقتور طوفان اور بارشیں، پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر، جوہر آباد 72 ملی میٹر بارش، جل تھل ایک ہو گیا۔

مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر اس سلسلے سے ان 3 روز میں ،  پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے طوفان، تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ کئی شہروں میں موسلا دھار بارش اور گرج چمک کے طاقتور طوفانوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے جبکہ متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف علاقوں میں درخت اور دیواریں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ بعض مقامات پر بجلی کی فراہمی بھی متاثر رہی۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں اور ٹریفک کی روانی سست رہی۔ ڈیجیٹل میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں سے جانی و مالی نقصانات، زخمیوں اور چند اموات کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش جوہرآباد میں 72 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 58 ملی میٹر، نارووال میں 57 ملی میٹر، لاہور ائیرپورٹ پر 51 ملی میٹر، حافظ آباد میں 44 ملی میٹر جبکہ نورپور تھل میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں قصور، شیخوپورہ، مظفرآباد، کوٹلی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔بالائی خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ، ڈیرہ اسمعیل خان، میانوالی،سوات،مالم جبہ، بنوں، کاکول اور دیگر علاقوں میں بھی تیز  آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔

 آزاد کشمیر میں کوٹلی میں 27 ملی میٹر جبکہ مظفرآباد میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 یہ بارشیں کئی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنیں، تاہم بعض مقامات پر شدید موسمی صورتحال نے روزمرہ زندگی کو متاثر کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان 3 روز میں مختلف شہروں میں ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
11 اٹک
8 بھکر
7 چکوال (بھون)
9 فیصل آباد
16 گوجرنوالا
2 گجرات
44 حافظ آباد
12 جھنگ
72 جوہر آباد
TR کروڑ(لیہ)
22 قصور
51 لاہور ہوائی اڈہ
5 لاہور شہر
1 منڈی بہاؤالدین
TR مری
57 ناروال
43 نور پور تھل
5 اوکاڑہ
TR راولپنڈی چکلالہ
TR ساہیوال
13 سرگودھا شہر
22 شیخوپورہ
TR سیالکوٹ کینٹ
TR سیالکوٹ ہوائی اڈہ
1 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
2 بونجی
5 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
27 کوٹلی
21 مظفر آباد ہوائی اڈہ
21 مظفر آباد شہر
4 راولا کوٹ
TR سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
7 بابو سر
TR باچا خان ہوائی اڈہ
58 بالاکوٹ
12 بنوں
1 چیراٹ
TR ڈیرہ اسمعیل خان شہر
TR ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
1 اپردیر
5 کاکول
1 لوئر دیر
15 مالم جبہ
TR میر کھانی
1 پاڑاچنار
6 پتن

About amnausmani

Check Also

10جون 2026 :ملک میں آج بھی سورج آگ برساتا رہا، سبّی اور تربت 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات,

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی جاری رہی ، جنوبی، وسطی اور شمال مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے