Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 8 مئی 2026 : نوکنڈی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 45 ڈگری کو چھو گیا ! سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت 40 ڈگری کے قریب پہنچ گیا، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

8 مئی 2026 : نوکنڈی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 45 ڈگری کو چھو گیا ! سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت 40 ڈگری کے قریب پہنچ گیا، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت قائم ،  سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں شدید گرم اور خشک موسم برقرار رہا۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت بلوچستان کے شہر نوکنڈی میں 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ جیکب آباد اور دالبندین میں پارہ 43.5 ڈگری تک پہنچ گیا۔ تربت اور سبّی میں بھی شدید گرمی برقرار رہی جہاں درجۂ حرارت بالترتیب 43 اور 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ 🔥🌡️

سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، جہاں نوابشاہ، دادو، سکھر، روہڑی اور پڈعیدن میں درجۂ حرارت 41 سے 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔ کراچی میں سمندری ہواؤں کے باعث موسم  نسبتاً بہتر رہا 🌊🥵

پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں بھی موسم گرم رہا، جہاں بہاولپور میں 40، ڈی جی خان میں 39.5، بہاولنگر میں 39 اور ملتان میں 38.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔ ☀️

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں ڈی آئی خان میں 38.5، بنوں میں 37 جبکہ پشاور میں 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ دوسری جانب بالائی علاقوں جیسے کالام، مالم جبہ، استور اور زیارت میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہا۔ ⛰️❄️

گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم معتدل رہا جبکہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
ملک کے دیگر شہروں میں آج ریکاردڈکئے گئے درست درجہ حرارت ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

جمعہ 8 مئی 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
27.0 34.2 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
27.0 33.5 کراچی (شارع فیصل)
26.0 32.5 کراچی (ماڑی پور)
24.5 40.0 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
25.5 40.5 حیدرآباد (شہر)
24.0 38.0 ٹنڈو جام
24.0 39.0 میرپور خاص
25.5 42.5 نوابشاہ
26.0 41.5 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
25.5 41.5 سکّھر (ائیرپورٹ)
26.5 41.5 روہڑی
27.0 43.5 جیکب آباد
24.5 39.0 لاڑکانہ
23.5 39.5 موئنجو دڑو
26.5 42.0 دادو
26.0 37.5 بدین
25.5 38.0 ٹھٹّھہ
24.0 39.5 چھور (عمرکوٹ)
24.0 39.5 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
18.0 32.0 اسلام آباد (شہر)
18.7 32.5 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
30.5 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
21.0 32.5 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
24.3 33.0 راولپنڈی (ویسٹریج)
21.5 31.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
22.5 33.5 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
10.8 19.5 مری
17.5 33.0 چکوال (بھون)
21.8 37.2 اٹک
23.5 36.0 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
20.8 33.5 سیالکوٹ (شہر)
24.3 33.5 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
20.3 32.5 جہلم
20.1 34.5 لاہور (ائیرپورٹ)
21.0 35.0 لاہور (شہر)
20.1 35.0 گوجرانوالہ
19.0 33.8 منڈی بہاؤالدّین
19.5 34.5 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
21.0 35.5 جھنگ
20.5 35.5 سرگودھا (ائیربیس)
21.0 35.0 جوہرآباد
20.0 36.5 نورپورتھل
23.5 39.5 ڈی جی خان
21.2 37.5 ساہیوال
22.0 38.2 ملتان (ائیرپورٹ)
23.6 39.0 بہاولنگر
24.8 40.0 بہاولپور (شہر)
22.8 39.2 خانپور (رحیم یار خان)
22.5 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
24.0 36.5 پشاور (ائیرپورٹ)
22.0 36.5 پشاور (گالف کلب)
19.6 34.0 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
22.5 38.5 ڈی آئی خان (شہر)
21.5 37.0 بنّوں
13.0 28.0 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
16.0 31.0 بالاکوٹ
13.5 31.5 سیدو شریف (مینگورہ)
9.7 32.2 چترال
15.0 33.0 دروش
11.5 30.0 دیر
11.0 26.5 پاراچنار
8.0 25.5 کالام
9.0 19.5 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
9.5 35 گلگت
10 27 گوپس
7.6 26.7 سکردو
6 23.5 استور
بابوسر
16.1 31.5 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
17.7 32 مظفّرآباد (شہر)
15.8 31 گڑھی دوپٹّہ
18.8 31.1 کوٹلی
8 23.5 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
17.5 34.5 کوئٹہ (سمنگلی)
19.5 34.0 کوئٹہ (بریوری)
15.0 30.0 قلّات
17.5 36.5 بارکھان
16.0 37.0 خضدار
21.0 41.0 پنجگور
26.0 43.0 سبّی
24.0 40.0 بیلا (لسبیلہ)
19.0 43.5 دالبندین
20.5 44.5 نوکنڈی
24.5 34.0 گوادر
25.5 33.0 پسنی
25.0 34.0 اورماڑا
25.0 33.5 جیوانی
25.5 43.0 تربت
14.0 33.0 ژوب
7.5 24.5 زیارت

About amnausmani

Check Also

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش “سوپر ایل نینو” سے منسلک خبروں میں کتنی صداقت ہے؟ آخر کیا ہے یہ “سپر ایل نینو” اور ہمارے موسم پر یہ کس طرح اثر انداز ہو سکتا ہے؟ موسم کا حال کی جانب سے پیش کیا گیا حقیقت پر مبنی تجزیہ ملاحظہ کریں

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش “سوپر ایل نینو” اور ریکارڈ توڑ گرمی سے منسلک خبروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے