Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 7 مئی 2026 : سندھ اور جنوبی بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں: تربت میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا،اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

7 مئی 2026 : سندھ اور جنوبی بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں: تربت میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا،اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید گرم اور خشک موسم ریکارڈ کیا گیا۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت بلوچستان کے شہر تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ دادو، روہڑی اور موئنجو دڑو میں پارہ 44 ڈگری تک پہنچ گیا۔ نوابشاہ، پڈعیدن، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی شدید گرمی  رہی، جہاں درجۂ حرارت 43 سے 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوا۔ 🔥🌡️

کراچی میں سمندری ہواؤں کے باعث موسم نسبتاً بہتر رہا،۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوا۔ 🌊🥵

پنجاب کے جنوبی اضلاع میں بھی گرمی برقرار رہی جہاں بہاولپور میں 40، بہاولنگر میں 39.5، ڈی جی خان میں 38.5 اور ملتان میں 38.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔ ☀️

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرم رہا جبکہ پشاور میں 35.5، ڈی آئی خان میں 37 اور بنوں میں 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم معتدل رہا جبکہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

جمعرات 7 مئی 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
26.5 34.1 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
26.5 33.5 کراچی (شارع فیصل)
25.5 33.0 کراچی (ماڑی پور)
24.5 38.5 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
25.0 39.0 حیدرآباد (شہر)
24.0 37.5 ٹنڈو جام
23.5 39.0 میرپور خاص
25.0 43..5 نوابشاہ
25.0 43.5 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
24.0 43.5 سکّھر (ائیرپورٹ)
25.5 44.0 روہڑی
26.0 43.0 جیکب آباد
24.0 43.5 لاڑکانہ
23.5 44.0 موئنجو دڑو
26.0 44.0 دادو
25.5 37.0 بدین
25.5 36.0 ٹھٹّھہ
23.5 38.5 چھور (عمرکوٹ)
23.0 40.0 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
16.0 33.0 اسلام آباد (شہر)
17.8 33.4 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
19.5 33.0 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
راولپنڈی (ویسٹریج)
بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
10.5 20.5 مری
16.8 33.0 چکوال (بھون)
19.5 36.7 اٹک
پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
19.7 35.0 سیالکوٹ (شہر)
سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
19.0 34.7 جہلم
20.8 35.2 لاہور (ائیرپورٹ)
22.0 36.0 لاہور (شہر)
20.6 35.5 گوجرانوالہ
20.0 35.0 منڈی بہاؤالدّین
19.0 35.5 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
19.5 35.4 جھنگ
20.0 36.0 سرگودھا (ائیربیس)
19.5 35.5 جوہرآباد
19.5 36.0 نورپورتھل
22.0 38.5 ڈی جی خان
20.2 37.0 ساہیوال
22.7 38.2 ملتان (ائیرپورٹ)
23.5 39.5 بہاولنگر
22.8 40.0 بہاولپور (شہر)
21.9 10.1 خانپور (رحیم یار خان)
ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
21.5 35.0 پشاور (ائیرپورٹ)
19.0 35.5 پشاور (گالف کلب)
پرتہ کلی (ضلع مہمند)
22.0 37.0 ڈی آئی خان (شہر)
20.0 35.5 بنّوں
12.0 28.0 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
13.5 29.5 بالاکوٹ
13.0 30.0 سیدو شریف (مینگورہ)
12.3 31.7 چترال
14.4 32.0 دروش
9.0 28.0 دیر
10.5 25.5 پاراچنار
6.5 25.0 کالام
9.0 18.0 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
11 33.5 گلگت
9 26.5 گوپس
7.4 25.8 سکردو
5.5 22 استور
بابوسر
13.7 30.5 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
15.4 31 مظفّرآباد (شہر)
13.5 30.3 گڑھی دوپٹّہ
17.5 32.8 کوٹلی
9 22.5 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
12.5 33.5 کوئٹہ (سمنگلی)
16.0 33.0 کوئٹہ (بریوری)
8.0 30.0 قلّات
15.0 36.5 بارکھان
14.0 36.5 خضدار
20.5 40.0 پنجگور
26.5 43.0 سبّی
22.5 41.0 بیلا (لسبیلہ)
20.0 42.5 دالبندین
24.0 42.5 نوکنڈی
23.5 35.0 گوادر
24.5 34.5 پسنی
24.0 32.0 اورماڑا
25.5 35.5 جیوانی
26.0 46.0 تربت
14.0 34.0 ژوب
6.5 25.0 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

5 مئی 2026 : ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت تربت میں 45 ڈگری ریکارڈ، بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار، سندھ و بلوچستان میں گرمی برقرار

مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے