محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس کے دوران تیز ہوائیں (90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ) چلنے کا امکان ہے جس کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ درجہ حرارت میں وقتی کمی بھی متوقع ہے۔ تیز آندھی اور گرج چمک کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے مندرجہ ذیل حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔
1. سبزیوں اور کمزور پودوں کو سہارا (بانس/ڈنڈا) دیں تاکہ ہوا سے نہ گریں۔
2. گندم یا کٹی ہوئی فصل کو کھلے میدان سے محفوظ جگہ منتقل کریں اگر ممکن ہے تو تھریشر کریں۔
3. باغات میں درختوں کو سپورٹ دیں اور گرے ہوئے پھل فوراً اکٹھے کریں اور دفنادیں۔
4. بارش اور طوفان سے پہلے سپرے اور کھاد کا استعمال مؤخر کریں۔
5. آبپاشی طوفان سے پہلے نہ کریں اور بارش کے بعد نکاسی آب یقینی بنائیں۔
6. مویشیوں کو کھلی جگہ سے نکال کر محفوظ چھت والی جگہ میں رکھیں اور صاف پانی فراہم کریں۔
7. گرین ہاؤس، ٹنل اور ورٹیکل فارمنگ اسٹرکچر کو مضبوطی سے باندھ دیں۔
8. زرعی مشینری، سولر پینل اور دیگر اوزار محفوظ جگہ پر رکھیں تاکہ نقصان سے بچ سکیں۔
9. 11 مئی کے دوران شدید طوفان کے امکان کے پیش نظر غیر ضروری زرعی سرگرمیوں سے گریز کریں۔
10. بارش اور طوفان کے بعد فصلوں کے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لئے محکمہ زراعت سے مشورہ کریں۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال