Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 31 مارچ 2026 : ملک بھر میں شدیدگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا طاقتور سپیل: 20 افراد جاں بحق، 42 سے زائد زخمی

31 مارچ 2026 : ملک بھر میں شدیدگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا طاقتور سپیل: 20 افراد جاں بحق، 42 سے زائد زخمی

پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز کے دوران شدید گرج چمک کے ساتھ اکثر مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں بھی چلیں ۔وادی نیلم، کالام، مہوڈنڈ، مٹلتان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔
اس سلسلے کے دوران سب سے زیادہ بارش ایگریکلچر آفس کرک میں 100 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ آندھی کے تیز ترین جھکڑ 79 کلومیٹر فی گھنٹہ میانہ تھب (اسلام آباد) میں ریکارڈ ہوئے۔
🌧️ مقامی موسمی اسٹیشنز (PWS) اور رین گیجز رپورٹ
ہمارے مقامی و نجی موسمی اسٹیشنز کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں انتہائی موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی جہاں ویسٹریج میں 76 ملی میٹر جبکہ بحریہ ٹاؤن، گلشن آباد اور دیگر علاقوں میں 50 سے 64 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور ڈی ایچ اے علاقوں میں بھی 58 سے 64 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا میں کرک (100 ملی میٹر) اور مہمند (81 ملی میٹر) نمایاں رہے جبکہ خوشاب (مٹھہ ٹوانہ) میں 64 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ہماری رین گیجز کے مطابق سوان گارڈن اسلام آباد میں 69 ملی میٹر، تلہ گنگ میں 66 ملی میٹر جبکہ گلبہار اور غوری ٹاؤن میں 65، 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

🌦️ مجموعی صورتحال
ملک کے مختلف حصوں میں اس شدید موسمی اسپیل کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا جہاں الیکٹرانک میڈیا کے مطابق خیبر پختونخوا میں آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوئے۔ بلوچستان میں مختلف حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئیں۔ گلیات میں ۱ موٹرسائیکل سوار شخص درخت گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
پنجاب، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جبکہ آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں ژالوں کا سائز تقریباً 2 انچ تک پہنچ گیا۔ پنجاب کے علاقوں سرگودھا، خوشاب، چکوال، جہلم اور سالٹ رینج میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں شدید گرج چمک کے طوفان، تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور دن کے وقت اندھیرا چھا گیا۔
تیز ہواؤں کے باعث متعدد علاقوں میں درخت گرنے کے واقعات پیش آئے۔

2 روزہ شدید بارشوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دریائے سوات میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا جبکہ پنجگورہ سمیت چھوٹے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال دیکھنے میں آئی۔دریائے سوات میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر مینگورہ کے رہائشی احتیاطاً محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع ہو گئے۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان اہم شاہراہیں سیلابی ریلوںسے متاثر ہوئیں اور این-50 کے بعض حصے بھی بند ہو گئے۔ بلوچستان میں ناڑی ندی میں پانی کی سطح بلند ہو کر سیلابی صورتحال اختیار کر گئی۔ خیبر پختونخوا و بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فصلیں، خصوصاً گندم کی تیار فصل، ژالہ باری اور بارش سے شدید متاثر ہوئیں۔بلوچستان میں باغات کونقصان پہنچا۔
ہمارے مقامی و نجی موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر  2 روز میں ریکارڈ بارش کی مقدار اور آندھی کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
69 76 راولپنڈی: ویسٹریج 1
65 51.0 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
62 46 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
67 58 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
61 64 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
55 64 گلشن آباد، راولپنڈی
61 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
73 41 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
79 51 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
77 63 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
. 58 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
43 64 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
. 30 مرید، چکوال
59 26 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
. 100 ایگریکلچر آفس، کرک
. 81 پرتہ کلی , مہمند
40 8.0 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
. 24 لاہور (کینٹ)
. 21 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
. 64 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
41 . لاڑکانہ (وکیل کالونی)
54 ڈھنڈاو (مردان)
. 49 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
44 . جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
41 ماڈل ٹاؤن، واہ
10 چوا خالصہ، کلر سیداں
65 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
69 سوان گارڈن (اسلام آباد)
65 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
35 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
53 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
66 تلہ گنگ
31 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
22 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
12 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
24 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک
26 کسران، پنڈی گھیب، اٹک
40 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

 

About amnausmani

Check Also

20 اپریل 2026 : گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ کے جنوبی علاقوں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے