تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / طوفان پر تفصیلی رپورٹ

طوفان پر تفصیلی رپورٹ

طوفان پر تفصیلی رپورٹ: گزشتہ شام ہزارہ کے علاقوں میں گرج چمک کے طوفان تشکیل پاۓ جن کے سبب ایبٹ آباد میں نواں شہر میں نصب ہماری رین گیج پر 25 ملی میٹر جبکہ کاکول میں 21 ملی میٹر بارش ہوئی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پہنچتے ہی گرج چمک کے طوفانوں نے شدّت اختیار کرنا شروع کر دی۔

بالائی فضا میں الیکٹرک چارج کی شدّت اتنی زیادہ تھی کہ تقریباً 3 گھنٹوں تک آسمانی بجلی مختلف مقامات پر گری۔ راولپنڈی میں الیکٹرک چارج کی شدّت معمول سے 4 گنہ زیادہ رپورٹ کی گئی اور کئی اوقات آسمانی بجلی کی چمک میں چنگاری بھی دیکھی گئی۔

جلد، ملکی دارلحکومت میں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ تیزی سے راولپنڈی شہر کی جانب پھیلا۔ لالہ زار کے مقام پر نصب موسمی سٹیشن پر 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ ہوا ریکارڈ کی گئی جبکہ پنڈی شہر سے 20 کلومیٹر جنوب تک پہنچتے پہنچتے آندھی کی شدّت میں کافی اضافہ ہو چکا تھا، جہاں بسالی گاؤں (ضلع پنڈی) میں نصب ہمارے موسمی سٹیشن پر زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ طوفان اور تیز بارش کے سبب کم سے کم درجہ حرارت اسلام آباد میں 16.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ راولپنڈی میں 17.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

خطرناک موسمی صورتحال رونما ہونے کے سبب Weather Busters Pakistan موسم کا حال نے موسمی انتباہ جاری کی جو کہ آسمانی بجلی گرنے، 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی آندھی یا ژالہ باری جیسے خدشات کی صورت میں جاری کی جاتی ہے۔ دیر رات تک طوفان کوٹلی، میرپور، چکوال، جہلم، اٹک، میانوالی، سرگودھا، گجرات، خوشاب، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدّین، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور سیالکوٹ کے علاقوں میں مختلف مقامات پر متاثّر کر رہے تھے۔ لاہور ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات، ہمارے موسمی سٹیشن اور ذاتی رین گیج نیٹورک پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار (ملی میٹر) درج ذیل ہے:

⦾ اسلام آباد (میانہ تھب زون 5 اور قائد اعظم یونیورسٹی 34.5، I-8/3۔۔ 32.5، G-8/2، پی ایم ڈی ہیڈ کوارٹر H-8/2۔۔ 32، F-11/2۔۔ 28، زراج ڈی ایچ اے 2، E-11/4۔۔ 25، F-10/2۔۔ 21، بنی گالا 17.5 اور نیو اسلام آباد ائیرپورٹ 11.1)

⦾ راولپنڈی شہر (اصغر مال سکیم 29، چکلالہ سکیم 3۔۔ 26.5، شمس آباد 26، پرانا ائیرپورٹ 24.4، ویسٹریج 23.5، بحریہ ٹاؤن فیز 2۔۔ 20.5، گلشن آباد 19، عسکری 7۔۔ 17، لالہ زار 14 اور بحریہ ٹاؤن فیز 8۔۔ 10)

⦾ ضلع پنڈی (بسالی گاؤں 18، مری 14، واہ ماڈل ٹاؤن 12، گجر خان 11)

⦾ آزاد کشمیر: راولاکوٹ 60، چکوٹھی 23.5، گڑھی دوپٹّہ 21.5، مظفّرآباد (ائیرپورٹ 15.6، شہر 11)، ٹندالی 14، چتّر کلاس 12.5، بندی عبّاسپور، ہجیرہ 10.5، حرمین 8.2،  پنجیرا 3.2 اور کوٹلی 3.2

⦾ پنجاب: اٹک (میانوالہ گاؤں پنڈی گھیب 38، کامرہ 5)، گجرات (بھاگو گاؤں کھاریاں 18، جلالپور جٹّاں 5)، منگلا 11.5، ماڑی (راجنپور) 6، جہلم 5.2، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 5.1، کینٹ 2.1)، ڈی جی خان 4، جوہرآباد 3.2، گوجرانوالہ (اروپ موڑ) 1، فورٹ منرو اور بھوں گاؤں (ضلع چکوال) 0.2

⦾ خیبر پختونخواہ: ایبٹ آباد (نواں شہر 25، کاکول 21)، بشام (شانگلہ) 24، مالم جبّہ 14، بالاکوٹ 10، بونیر 8.2، پٹّن 6، دیر 4.5، تیمرگرہ 3، کالام 1.8 اور سیدو شریف 1

⦾ بلوچستان: بیلا (لسبیلہ) 12 اور زیارت 0.2

About Taha Amerjee

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے