Related Articles
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، شمالی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اسلام آباد کے مغربی علاقوں، بالخصوص مارگلہ پہاڑیوں سے متصل مقامات جس میں زون 1 کے علاقے، ڈی 12، ڈی 17، جی 13 ، ای 11 اور گولڑہ وغیرہ شامل ہیں اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں جیسے پیر ودھائی، گولمنڈی، چکلالہ، میں بارش کا زور زیادہ رہا۔
موسم کا حال کے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز کے مطابق سب سے زیادہ بارش سیکٹر F-10/2، اسلام آباد میں 171 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ راولپنڈی ویسٹریج میں 140 ملی میٹر اور چکلالہ اسکیم 3، راولپنڈی میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس دوران ویسٹرج میں کلاوڈ برسٹ جیسی بارش بھی ریکارڈ ہوئی ،جہاں 300 ملی میٹر فی گھنٹہ تک بھی بارش کا دورانیہ ریکارڈ کیا گیا۔

جڑواں شہروں میں تیز ہوائیں بھی ریکارڈ ہوئیں، جن میں بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کے ساتھ 35 ملی میٹر بارش ، گلشن آباد میں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ آندھی کے ساتھ 36 ملی میٹر بارش اور چکلالہ اسکیم 3 میں 57 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوا شامل ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے ساتھ نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 17 فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں اور کناروں پر آباد افراد کو فوری علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈھوک کھبہ اور صادق آباد میں پانی گھروں میں داخل ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں ہیں۔
ہماری رین گیجز اور مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش و ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے دیکھی جا سکتی ہے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 47 | 140 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 75 | 31 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| – | 56 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 57 | 100 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 69 | 10 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 65 | 36 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 46 | 6 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| – | 37 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 51 | 50 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| – | 171 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| – | 89 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| – | 49 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 1 | کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور) | |
| 39 | – | بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان |
| – | 5 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| 43 | 14 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
| 0 | 16 | چوا خالصہ، کلر سیداں |
| 87 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) | |
| 49 | سوان گارڈن (اسلام آباد) | |
| 57 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد | |
| 12 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) | |
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8 بجے تک اسلام آباد گولڑہ میں 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ راولپنڈی پیرودھائی میں 107 ملی میٹر اور منگلا میں 88.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ راولپنڈی چکلالہ، نیو کٹاریاں، کچہری، شمس آباد، گجرات، جہلم، مری، سیالکوٹ اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جہاں مالم جبہ، کاکول اور بالاکوٹ میں بارش ہوئی۔
مسلسل بارش کے باعث خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔سفر کے دوران احتیاط لازم ہے۔
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی تفصیل ذیل میں دی گئی فہرست سے جانئیے۔
| محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- | |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 1 | اٹک |
| 14.4 | گوجرنوالا |
| 38 | گجرات |
| 57 | اسلام آباد شہر |
| 4.1 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 145 | اسلام آباد گولڑہ |
| 41 | اسلام آباد سید پور |
| 24 | جہلم |
| 88.4 | منگلا |
| 29 | مری |
| 2 | ناروال |
| 74 | راولپنڈی چکلالہ |
| 62 | راولپنڈی کچہری |
| 107 | راولپنڈی پیرودھائی |
| 80 | راولپنڈی گوالمنڈی |
| 74 | راولپنڈی نیو کٹاریاں |
| 53 | راولپنڈی شمس آباد |
| 29 | سیالکوٹ کینٹ |
| 12 | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 38 | برنا لہ |
| 34 | کوٹلی |
| 2.2 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
| 1 | مظفر آباد شہر |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 5 | بالاکوٹ |
| 7 | کاکول |
| 4 | مالم جبہ |
| بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
| 1 | نوشکی |
| 7 | ژوب |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال