Home / بارش پر رپورٹ / 1 اگست 2026 :مونسون اور مغربی ہواؤں کے اشتراک سے راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور بالائی پنجاب میں موسلادھار بارشیں، کئی علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ

1 اگست 2026 :مونسون اور مغربی ہواؤں کے اشتراک سے راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور بالائی پنجاب میں موسلادھار بارشیں، کئی علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون ہواؤں اور مغربی ہواؤں  کے مؤثر اشتراک کے باعث بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور سندھ کے تھرپارکر کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ شدید بارش کے باعث مری اور گلیات میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جبکہ نالہ کورنگ میں پانی کا بہاؤ انتہائی بلند ہونے کے بعد راول ڈیم کا اسپِل وے بھی کھول دیا گیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہری سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی، جبکہ کئی مقامی ندی نالوں میں طغیانی دیکھی گئی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث پانی کئی دیہات میں داخل ہوگیا، جس سے خصوصاً مکئی سمیت دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ہمارے پرائیویٹ و خودکار موسمی اسٹیشنز کے مطابق سب سے زیادہ بارش چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی میں 114 ملی میٹر، غوری ٹاؤن (زون 4)، اسلام آباد میں 109 ملی میٹر جبکہ کھوڑ، پنڈی گھیب (ضلع اٹک) میں 106 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مون سون ہواؤں اور مغربی ہواؤں کے مؤثر اشتراک کے باعث جڑواں شہروں (اسلام آباد و راولپنڈی) کے متعدد علاقے شدید بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جن میں بارہ کہو، بنی گالا، غوری ٹاؤن ، راجہ بازار، چکلالہ سکیم 3 سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت دیگر نشیبی علاقے شامل ہیں، جہاں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
شدید موسلادھار بارش کے باعث کامسیٹس یونیورسٹی، نیول اینکریج، ایکسپریس وے اور ملحقہ علاقوں میں اچانک برسنے والی بارش سے کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے۔ اٹک اوربارہ کہو، اور کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے اطراف میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے متعدد گاڑیاں زیرِ آب آگئیں، جبکہ مری اور گلیات میں بادل خوب جم کر برسے، جہاں ایک ہی روز میں ہونے والی یہ بہت زیادہ بارش ہے چوا سیدن شاہ ضلع چکوال میں بادل خوب جم کر برسے جہاں ایک نجی موسمی اسٹیشن کے مطابق تقریباً 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جس کے باعث ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ اسی طرح ملتان، کہروڑ پکا، مردان اور دیگر کئی علاقوں میں بھی شدید بارش نے ٹریفک، آمدورفت اور روزمرہ زندگی کو خاص کر متاثر کیا۔

ہمارےعلاقائی و موسمی اسٹیشنز  اور رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
73 راولپنڈی: ویسٹریج 1
24 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
72 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
114 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
35 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
64 گلشن آباد، راولپنڈی
34 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
29 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
6 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
49 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
59 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
4 مرید، چکوال
31 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
2 ایگریکلچر آفس، کرک
1 پرتہ کلی , مہمند
81 ڈھنڈاو (مردان)
52 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
32 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
56 ماڈل ٹاؤن، واہ
82 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
46 سوان گارڈن (اسلام آباد)
109 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
47 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
49 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
12 تلہ گنگ
10 کھیوڑہ
2 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
7 کلاک ٹاور ، گوجرانوالہ
4 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
45 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک
106 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولپنڈی کچہری میں 105 ملی میٹر، مری میں 101 ملی میٹر جبکہ اٹک اور راولپنڈی شمس آباد میں 79، 79 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی سندھ کے تھرپارکر میں گرج چمک کے دوران کئی افراد  زخمی ہوئے جبکہ تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق اورچند کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
79 اٹک
31 بھکر
23 چکوال (بھون)
2 فیصل آباد
13 گوجرنوالا
62 اسلام آباد شہر
39 اسلام آباد ہوائی اڈہ
25 اسلام آباد گولڑہ
51 اسلام آباد سید پور
15 جھنگ
1 جہلم
56 جوہر آباد
1 قصور
21 خانیوال
1 لاہور ہوائی اڈہ
47 لاہور شہر
1 منگلا
37 ملتان ائر پورٹ
4 ملتان شہر
101 مری
42 ناروال
27 نور پور تھل
1 اوکاڑہ
68 راولپنڈی چکلالہ
105 راولپنڈی کچہری
43 راولپنڈی پیرودھائی
50 راولپنڈی گوالمنڈی
58 راولپنڈی نیو کٹاریاں
79 راولپنڈی شمس آباد
45 سرگودھا شہر
3 شیخوپورہ
67 سیالکوٹ کینٹ
2 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
2 زین سنگر نلہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
52 گڑھی دوپٹہ
9 کوٹلی
27 مظفر آباد ہوائی اڈہ
25 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
3 بابو سر
20 باچا خان ہوائی اڈہ
13 بالاکوٹ
13 چیراٹ
14 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
46 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
1 اپردیر
24 کاکول
32 لنڈی کوتل
TR لوئر دیر
13 مالم جبہ
13 پشاور ہوائی اڈہ
21 پشاور شہر
57 سیدو شریف
38 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
4 چھاچھرو
5 ڈاہلی
8 اسلام کوٹ
1 میر پور خاص
0.5 مٹھی
23 نگر پارکر

 

About amnausmani

Check Also

23 جولائی 2026 :نوکنڈی 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، اپنے شہر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے

آج ملک میں سب سے زیادہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 43 ڈگری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے