Related Articles
مغربی ہواؤں اور مقامی موسمی نظام کے زیرِ اثر پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے طوفان، تیز آندھی اور بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مظفرآباد ائیرپورٹ میں 54 ملی میٹر، مظفرآباد شہر میں 45 ملی میٹر جبکہ مالم جبہ میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز کے مطابق سب سے زیادہ بارش کوٹ رادھا کشن (قصور) میں 20 ملی میٹر، سیکٹر بی-17 اسلام آباد میں 15 ملی میٹر اور مریدکے (شیخوپورہ) میں 14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ میانوالہ، پنڈی گھیب (اٹک) میں 108 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی ریکارڈ ہوئی، جبکہ شیخ جانہ (صوابی) میں 57، میانہ تھب اسلام آباد میں 56 اور راولپنڈی ویسٹریج میں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جھکڑ ریکارڈ کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گڑھی دوپٹہ میں 12 ملی میٹر، جیکب آباد میں 12 ملی میٹر اور ساہیوال میں 15 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی۔ کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے افراد کو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی آنے کی وجہ سے احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز و رین گیجز کے ساتھ محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے دیکھئے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 55 | 2 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 48 | 5 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| – | 10 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 46 | 13 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 6 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی | |
| 51 | 6 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 53 | 7 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 56 | TR | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 46 | 6 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| – | 9 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| – | 8 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| 41 | – | مرید، چکوال |
| 108 | TR | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| 55 | – | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 39 | 9 | لاہور (کینٹ) |
| – | 6 | جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل |
| – | 20 | کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور) |
| 41 | – | بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان |
| 57 | – | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| – | 3 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
| 10 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) | |
| 8 | سوان گارڈن (اسلام آباد) | |
| 9 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد | |
| 15 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) | |
| 14 | مرید کے، ضلع شیخوپورہ | |
| – | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- | |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| TR | کروڑ(لیہ) | |
| 1 | نور پور تھل | |
| TR | راولپنڈی چکلالہ | |
| 15 | ساہیوال | |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| TR | بونجی | |
| 2 | چلاس | |
| 12 | گڑھی دوپٹہ | |
| 5 | گوپس | |
| 7 | ہنزہ | |
| 54 | مظفر آباد ہوائی اڈہ | |
| 45 | مظفر آباد شہر | |
| 2 | سکردو | |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| TR | ڈیرہ اسمعیل خان شہر | |
| 1 | اپردیر | |
| 1 | دروش | |
| 1 | کالام | |
| 33 | مالم جبہ | |
| 4 | سیدو شریف | |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | سندھ |
| 12 | جیکب آباد |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال