Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 5 مئی 2026 : ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت تربت میں 45 ڈگری ریکارڈ، بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار، سندھ و بلوچستان میں گرمی برقرار

5 مئی 2026 : ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت تربت میں 45 ڈگری ریکارڈ، بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار، سندھ و بلوچستان میں گرمی برقرار

مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خوشگوار اور درجۂ حرارت معمول کے قریب یا قدرے کم ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بالائی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں نے موسم مزید بہتر بنا دیا۔ 🌦️⛰️

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے جنوبی و ساحلی علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہی۔ تربت میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ لسبیلا میں  درجہ حرارت 44 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ سندھ کے کئی شہروں میں بھی موسم گرم رہا تاہم گزشتہ روز کے مقابلے میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی۔ 🔥🥵

کراچی میں سمندری  مرطوب ہوائیں زیادہ ہونے کے باعث موسم اصل درجۂ حرارت سے زیادہ گرم محسوس کیا گیا، جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔ 🌊🌡️

پنجاب کے بیشتر شہروں میں دن کا  زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوا جبکہ مری، کالام، مالم جبہ، استور اور زیارت جیسے علاقوں میں موسم ٹھنڈا اور خوشگوار رہا۔ 🌲❄️

ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ درست درجہ حرارت ذیل کی فہرست میں دیکھئے

منگل 5 مئی 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
24.5 37.8 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
26.0 36.0 کراچی (شارع فیصل)
25.0 34.5 کراچی (ماڑی پور)
21.5 38.6 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
24.0 38.5 حیدرآباد (شہر)
20.5 38.5 ٹنڈو جام
22.0 39.5 میرپور خاص
23.0 39.0 نوابشاہ
23.5 38.5 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
21.5 36.5 سکّھر (ائیرپورٹ)
23.5 36.5 روہڑی
24.5 37.0 جیکب آباد
23.0 36.5 لاڑکانہ
22.0 37.5 موئنجو دڑو
25.0 38.0 دادو
24.0 40.0 بدین
23.5 38.5 ٹھٹّھہ
23.5 41.0 چھور (عمرکوٹ)
24.5 42.0 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
12.5 32.0 اسلام آباد (شہر)
13.0 31.4 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
28.3 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
15.0 31.4 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
18.6 33.0 راولپنڈی (ویسٹریج)
16.0 30.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
16.5 31.0 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
9.8 17.4 مری
12.0 31.0 چکوال (بھون)
15.5 33.0 اٹک
15.0 31.0 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
17.3 34.0 سیالکوٹ (شہر)
18.7 33.0 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
14.8 32.0 جہلم
18.4 33.0 لاہور (ائیرپورٹ)
18.5 33.5 لاہور (شہر)
17.0 33.8 گوجرانوالہ
16.5 32.5 منڈی بہاؤالدّین
16.2 32.1 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
16.0 31.5 جھنگ
16.5 32.5 سرگودھا (ائیربیس)
16.4 32.0 جوہرآباد
16.0 32.5 نورپورتھل
19.0 34.0 ڈی جی خان
17.5 32.4 ساہیوال
18.4 32.8 ملتان (ائیرپورٹ)
19.5 33.5 بہاولنگر
20.3 33.8 بہاولپور (شہر)
21.1 34.7 خانپور (رحیم یار خان)
19.5 33.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
20.5 صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
18.5 31.5 پشاور (ائیرپورٹ)
16.0 32.0 پشاور (گالف کلب)
15.2 27.5 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
18.0 34.5 ڈی آئی خان (شہر)
18.0 32.5 بنّوں
9.5 23.0 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
11.5 25.5 بالاکوٹ
11.0 27.0 سیدو شریف (مینگورہ)
8.6 26.0 چترال
12.5 27.2 دروش
10.0 24.0 دیر
9.0 23.0 پاراچنار
3.5 17.5 کالام
4.0 12.5 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
9 24 گلگت
5 18.5 گوپس
6.2 20.1 سکردو
4.5 14.5 استور
بابوسر
10.2 26.8 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
11.5 27.5 مظفّرآباد (شہر)
9.5 26.5 گڑھی دوپٹّہ
12.4 30.1 کوٹلی
7.8 20.5 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
11.5 28.5 کوئٹہ (سمنگلی)
14.5 28.5 کوئٹہ (بریوری)
7.0 25.0 قلّات
13.0 31.0 بارکھان
14.0 32.0 خضدار
17.0 36.0 پنجگور
24.0 37.5 سبّی
21.0 44.0 بیلا (لسبیلہ)
16.0 37.0 دالبندین
19.5 39.5 نوکنڈی
22.5 39.5 گوادر
23.5 36.5 پسنی
23.5 34.5 اورماڑا
25.5 38.0 جیوانی
25.0 45.0 تربت
11.0 30.0 ژوب
5.0 19.5 زیارت
 

About amnausmani

Check Also

3 مئی 2026 : ملک کے بالائی علاقوں میں شدید آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری ؛ کوہاٹ میں ٹینس بال سائز اولے، میانوالہ، پنڈی گھیب ضلع اٹک میں 96 کلومیٹر ، چٹی شیخان سیالکوٹ میں 85 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ ریکارڈ۔

ملک کے بالائی، وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں طاقتور موسمی نظام کے زیرِ اثر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے