Home / بارش پر رپورٹ / 5 مئی 2026 : ملک کے مختلف علاقوں خاص کر وسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں، کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ۔

5 مئی 2026 : ملک کے مختلف علاقوں خاص کر وسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں، کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ۔

مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور کہیں کہیں ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوئی۔ وسطی پنجاب، پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش سے قبل گرد آلود آندھی چلی جبکہ کئی مقامات پر شدیدگرج چمک کے طوفان بھی بنے۔ بعض علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے انسانی جانوں اور مویشیوں کے جانی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

ہمارے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز کے مطابق کرک (ایگریکلچر آفس) میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ لاہور ڈی ایچ اے (ای ایم ای) میں 18 ملی میٹر، مرید (چکوال) اور مٹھہ ٹوانہ (خوشاب) میں 6،6 ملی میٹر بارش رپورٹ ہوئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

تیز ہواؤں کے حوالے سے میانوالہ، پنڈی گھیب (اٹک) میں 63 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ ریکارڈ ہوئے، جبکہ مرید (چکوال) میں 55، کرک میں 50، سیالکوٹ (چٹی شیخاں) اور مٹھہ ٹوانہ میں 48 جبکہ لاہور کینٹ میں 47 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں جہلم میں 29 ملی میٹر اور اوکاڑہ میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ سرگودھا شہر میں 18، فیصل آباد میں 15 اور قصور میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔ قصور میں ہوا کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 59 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔

آزاد کشمیر کے علاقے بندی عباس پور میں 21 ملی میٹر، ہجیرہ میں 17 اور کوٹلی میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں 17 ملی میٹر بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی۔
دیگر شہروں میں ریکارڈ بارش کی مقدار و ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانیئے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
TR بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
TR چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
1.2 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
2 گلشن آباد، راولپنڈی
44 2 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
41 TR چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
45 3 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
43 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
3 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
6 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
55 6 مرید، چکوال
63 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
50 25 ایگریکلچر آفس، کرک
48 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
47 3 لاہور (کینٹ)
8 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
48 6 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
18 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
2 بہاولنگر
9 چکوال (بھون)
TR ڈیرہ غازی خان شہر
15 فیصل آباد
1 حافظ آباد
48 اسلام آباد ہوائی اڈہ
5 جھنگ
29 جہلم
3 جوہر آباد
65 14 قصور
TR خانیوال
59 2 لاہور ہوائی اڈہ
4 لاہور شہر
1 منڈی بہاؤالدین
2 منگلا
1 مری
TR نور پور تھل
25 اوکاڑہ
TR راولپنڈی چکلالہ
46 4 ساہیوال
18 سرگودھا شہر
8 شیخوپورہ
1 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
9 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
21 بندی عباس پور
1 بونجی
TR چلاس
TR گوپس
17 ہجیرہ
11 کوٹلی
6 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
1 بنوں
17 مالم جبہ
5 پتن

About amnausmani

Check Also

3 مئی 2026 : ملک کے بالائی علاقوں میں شدید آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری ؛ کوہاٹ میں ٹینس بال سائز اولے، میانوالہ، پنڈی گھیب ضلع اٹک میں 96 کلومیٹر ، چٹی شیخان سیالکوٹ میں 85 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ ریکارڈ۔

ملک کے بالائی، وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں طاقتور موسمی نظام کے زیرِ اثر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے