Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 29 اپریل 2026: مغربی سسٹم کے بعد بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری کم ریکارڈ، اندرون سندھ اور مشرقی بلوچستان میں گرمی کی شدت دوبارہ بڑھنے لگی۔ درست درجہ حرارت جانئیے

29 اپریل 2026: مغربی سسٹم کے بعد بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری کم ریکارڈ، اندرون سندھ اور مشرقی بلوچستان میں گرمی کی شدت دوبارہ بڑھنے لگی۔ درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کے گزرنے کے بعد دن کے درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہا، جس سے موسم خوشگوار محسوس کیا گیا۔

پنجاب کے بیشتر شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوا، جبکہ مری، کالام، مالم جبہ، استور اور راولاکوٹ سمیت بالائی علاقوں میں موسم ٹھنڈا رہا۔ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں  34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب اندرون سندھ اور مشرقی بلوچستان میں گرمی کی شدت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں درجۂ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نوابشاہ میں درجۂ حرارت 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ دادو، پڈعیدن، حیدرآباد اور مٹھی سمیت کئی علاقوں میں درجۂ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔

بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بھی موسم شدید گرم رہا، جہاں بیلا میں 43.5، تربت میں 40.5 جبکہ سبّی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں سمندری ہواؤں کے باعث موسم نسبتاً معتدل رہا اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوا۔

 ملک میں سب سے زیادہ گرمی نوابشاہ میں پڑی جہان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  44.5 ڈگری سینٹی گریڈ، بیلا 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو اور پڈعیدن 43 ڈگری سینٹی گریڈ کریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت ذیل کی فہرست سے جانئیے

بدھ 29 اپریل 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
26.5 35.2 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
27.0 34.0 کراچی (شارع فیصل)
26.0 34.0 کراچی (ماڑی پور)
25.5 41.5 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
26.3 41.0 حیدرآباد (شہر)
24.0 41.0 ٹنڈو جام
24.5 41.0 میرپور خاص
25.0 44.5 نوابشاہ
25.5 43.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
25.5 41.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
27.0 40.5 روہڑی
27.0 40.0 جیکب آباد
26.0 39.5 لاڑکانہ
24.0 40.5 موئنجو دڑو
26.0 43.0 دادو
25.5 39.5 بدین
25.5 37.5 ٹھٹّھہ
24.5 41.0 چھور (عمرکوٹ)
23.8 41.0 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
18.0 30.0 اسلام آباد (شہر)
16.7 29.5 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
19.5 29.7 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
راولپنڈی (ویسٹریج)
بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
9.9 18.7 مری
16.5 28.5 چکوال (بھون)
17.0 32.5 اٹک
پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
19.3 30.0 سیالکوٹ (شہر)
سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
17.8 30.0 جہلم
20.1 33.3 لاہور (ائیرپورٹ)
20.0 33.5 لاہور (شہر)
17.5 31.0 گوجرانوالہ
17.0 30.0 منڈی بہاؤالدّین
19.0 32.7 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
19.5 34.0 جھنگ
19.0 31.5 سرگودھا (ائیربیس)
18.5 31.5 جوہرآباد
18.5 32.5 نورپورتھل
21.0 35.5 ڈی جی خان
21.5 35.5 ساہیوال
21.7 35.0 ملتان (ائیرپورٹ)
21.5 36.5 بہاولنگر
22.8 36.5 بہاولپور (شہر)
22.8 37.5 خانپور (رحیم یار خان)
ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
19.0 32.5 پشاور (ائیرپورٹ)
18.0 32.5 پشاور (گالف کلب)
پرتہ کلی (ضلع مہمند)
20.0 35.0 ڈی آئی خان (شہر)
18.0 34.0 بنّوں
14.2 24.5 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
15.8 26.5 بالاکوٹ
14.0 29.0 سیدو شریف (مینگورہ)
9.5 25.6 چترال
10.5 27.2 دروش
9.5 26.3 دیر
9.5 22.0 پاراچنار
5.5 19.0 کالام
6.5 13.5 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
13 23 گلگت
9.5 15.5 گوپس
10.4 19.6 سکردو
6.5 16 استور
بابوسر
14.7 27.2 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
15.5 28 مظفّرآباد (شہر)
14.5 25.5 گڑھی دوپٹّہ
18 29.7 کوٹلی
9 17.5 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
11.5 28.5 کوئٹہ (سمنگلی)
14.0 28.0 کوئٹہ (بریوری)
9.0 26.0 قلّات
16.8 33.0 بارکھان
15.5 33.5 خضدار
19.5 36.5 پنجگور
25.0 41.0 سبّی
24.5 43.5 بیلا (لسبیلہ)
17.0 38.5 دالبندین
18.5 37.5 نوکنڈی
22.5 37.5 گوادر
24.5 36.0 پسنی
26.0 34.0 اورماڑا
25.5 38.0 جیوانی
25.5 40.5 تربت
12.0 31.0 ژوب
6.0 19.8 زیارت

About amnausmani

Check Also

27 اپریل 2026: ملک کے میدانی علاقوں کی شدید گرمی میں اضافہ، جیکب آباد میں درجۂ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا، دیگر شہروں میں ریکارڈ درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی میں اضافہ ہو ا  اور درجۂ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے