Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 26 مارچ 2026 : ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،کسران، پنڈی گھیب، اٹک میں 49 ملی میٹر بارش اور تیز آندھی کا جھکڑ 106 کلومیٹر فی گھنٹہ میانوالہ میں ریکارڈ

26 مارچ 2026 : ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،کسران، پنڈی گھیب، اٹک میں 49 ملی میٹر بارش اور تیز آندھی کا جھکڑ 106 کلومیٹر فی گھنٹہ میانوالہ میں ریکارڈ

پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کے فعال سلسلے کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک  اور تیز ہواؤں کے  ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران خاص طور پر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرج چمک دیکھنے میں آئی جبکہ قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے علاقوں میں ژالہ باری  کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، جو اس سلسلے کی شدت کو ظاہر کرتی ہیں۔


🌧️ہمارے مقامی و نجی موسمی اسٹیشنز کے مطابق سب سے زیادہ بارش کسران، پنڈی گھیب (اٹک) میں 49 ملی میٹر جبکہ میانوالہ، پنڈی گھیب میں 46 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تلہ گنگ میں 40 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا و خطہ پوٹھوہار  میں تیز ہوائیں چلیں، چند مقامات پر اس آندھی کی شدت بہت زیادہ ریکارڈ ہوئی، ہمارے مقامی اسٹیشن  میانوالہ (پنڈی گھیب، اٹک) میں  سب سے تیز ہوا کا جھکڑ  106 کلومیٹر فی گھنٹہ کا ریکارڈ کیا گیا، راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں عمومی طور پر ہلکی سے درمیانی بارش (1 سے 8 ملی میٹر) ریکارڈ ہوئی ، چکوال میں 10 ملی میٹر ، کرک میں 41 ملی میٹر اور  کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک  میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ہماری رین گیجز اور مقامی و نجی موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار اور مختلف علاقوں میں ریکارڈ ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
45 2 راولپنڈی: ویسٹریج 1
55 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
43 2 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
44 2 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
43 4 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
44 4 گلشن آباد، راولپنڈی
55 3 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
61 5 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
41 8.5 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
58 1 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
46 2 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
4 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
2 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
10 مرید، چکوال
106 46 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
36 41 ایگریکلچر آفس، کرک
2 پرتہ کلی , مہمند
0.6 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
40 1 لاہور (کینٹ)
9 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
39 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
11 ڈھنڈاو (مردان)
46 6 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
39 جاتی (سجاول)
39 5 نوشکی
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
1 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
3 سوان گارڈن (اسلام آباد)
1.5 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
2 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
40 تلہ گنگ
1 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
2 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
3 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
49 کسران، پنڈی گھیب، اٹک
13 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

🌦️محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب میں جوہر آباد میں 28 ملی میٹر اور چکوال (بھون) میں 19 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں ہلکی بارش رہی۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش چیراٹ میں 33 ملی میٹر جبکہ پاراچنار میں 25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جو اس خطے میں اس سلسلے کی طاقت  کو ظاہر کرتی ہے۔

بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا،  جہاں پسنی میں 36 ملی میٹر، اوڑماڑا میں 19 ملی میٹر اور خضدار میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی،  مظفرآباد اور کوٹلی میں بارش ریکارڈ کی گئی۔


مجموعی طور پر یہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہوا، جس کے دوران گرج چمک، تیز ہوائیں اور بعض علاقوں میں ژالہ باری دیکھنے میں آئی، جبکہ موسم میں خنکی بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر پچھلے 24 گھنٹوں میں  ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانیئے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
6 اٹک
TR بہاولپور شہر
3 بھکر
19 چکوال (بھون)
TR ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
3 فیصل آباد
3 گوجرنوالا
6 حافظ آباد
2 اسلام آباد شہر
7 اسلام آباد ہوائی اڈہ
2 جھنگ
28 جوہر آباد
8 کروڑ(لیہ)
TR قصور
3 کوٹ ادو
TR لاہور ہوائی اڈہ
TR منڈی بہاؤالدین
4 منگلا
2 مری
6 نور پور تھل
1 اوکاڑہ
4 راولپنڈی چکلالہ
3 سرگودھا شہر
7 شیخوپورہ
3 سیالکوٹ کینٹ
TR سیالکوٹ ہوائی اڈہ
TR ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
4 گڑھی دوپٹہ
6 کوٹلی
5 مظفر آباد ہوائی اڈہ
4 مظفر آباد شہر
1 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
8 باچا خان ہوائی اڈہ
4 بالاکوٹ
7 بنوں
33 چیراٹ
10 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
2 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
3 اپردیر
5 کاکول
TR کالام
5 لوئر دیر
13 مالم جبہ
25 پاراچنار
8 پشاور ہوائی اڈہ
7 پشاور شہر
7 سیدو شریف
5 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR کراچی ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
4 بارکھان
11 چمن
tr دالبندین
3.3 گوادر
16 خضدار
TR نوکنڈی
19 اوڑماڑا
36 پسنی
9 پشین
4 کوئٹہ سمنگلی
9.5 کوئٹہ شیخ ماندہ
4 ژوب

About amnausmani

Check Also

20 اپریل 2026 : گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ کے جنوبی علاقوں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے