#اپریل 2025 کی موسمی پیشنگوئی : گرم اور خشک موسم متوقع!
➼ پورے پاکستان میں معمول سے کم بارش
➼ معمول سے زیادہ تا بہت زیادہ درجہ حرارت
➼ بہت تیز ہوائیں چلنے شدید گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان
جدید ترین موسمی ماڈل (ECMWF) کے ذریعے، WBP موسم کا حال کے منتظم نے یہ اپریل 2025 کا ماہانہ جائزہ / پیشنگوئی تیار کی ہے۔
تفصیلات:
⦿ اس مہینے 3 سے 5 مغربی ہواؤں کے سلسلے (WD) متوقع ہیں، جن میں سے کم از کم 1 سلسلے کے نتیجے میں خیبر پختونخوا/فاٹا، پنجاب، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفان آ سکتا ہے۔
⦿ ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں معمول سے کم بارش متوقع ہیں، جبکہ جنوبی علاقوں بشمول جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بہت کم بارش ہوگی۔ (نقشہ 1 اور 2 دیکھیں)

⦿ اس مہینے سطح مرتفع پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا کے شمالی میدانی علاقوں (پشاور، مردان وغیرہ) اور پنجاب/خیبر پختونخوا کے وسطی میدانی علاقوں (بنوں، کرک، سرگودھا، میانوالی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان) میں 1 سے 2 شدید آندھیاں/گرج چمک کے طوفان اور کم از کم 1 مرتبہ ژالہ باری کا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

⦿ ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں شدید تا انتہائی شدید گرج چمک کے طوفان آ سکتے ہیں، جن میں کڑکڑاتی بجلی، تیز ہوائیں (گرمی کے بعد)، طویل اور شدید ژالہ باری شامل ہو سکتی ہے۔ یہ واقعات خاص طور پر پوٹھوہار، اٹک، صوابی، ہزارہ، ایبٹ آباد، پشاور ویلی اور آزاد کشمیر کے جنوبی حصوں میں زیادہ متوقع ہیں۔

⦿ درجہ حرارت: پورے پاکستان میں معمول سے زیادہ تا بہت زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی سندھ اور بلوچستان کے مشرقی صحرائی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان کے پہاڑی علاقوں اور ساحلی سندھ/بلوچستان میں اوسط درجہ حرارت معمول کے درجہ حرارت سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔ (نقشہ 3 اور 4 دیکھیں) ہوا میں کم نمی کے دوران درجہ حرارت میں اچانک اضافہ یا کمی بھی ہو سکتی ہے۔

⦿ اپریل کے معمول سے کم بادل اور نمی متوقع ہے۔ اس مہینے موسم زیادہ تر صاف اور تیز دھوپ ہو گی۔
⦿ ملک کے بیشتر حصوں میں ہوا کی رفتار اپریل کے معمول سے قدرے زیادہ رہے گی (زیادہ تر مغربی ہوائیں)۔
⦾ ہمارے پیج کو لائک کر کے شامل ہوں اور پورے مہینے کی پیشنگوئی حاصل کریں! مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کرتے رہیں!
Weather Busters Pakistan موسم کا حال