Home / بارش پر رپورٹ / 4 اپریل 2025: خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی

4 اپریل 2025: خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی

2 روز میں ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش و بوندا باندی کا سبب بنا، جس سے ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا ۔اسی سلسلے کی وجہ سے شمال مغربی پنجاب کے چند علاقوں سمیت خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ تیز ہواؤں کے جھکڑ اٹک میں میانوالہ پنڈی گھیب پر 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ ہوئے، راولپنڈی میں بسالی گاؤں میں 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوا ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ سندھ میں بھی جنوب مغربی ہواؤں کا زور رہا، سب سے زیادہ تیز ہوا کے جھکڑ جاتی، سجاول کے مقام پر نصب اسٹیشن پر 46 کلو میٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ کئے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ تیز ہوا کے جھکڑ اسلام آباد ائر پورٹ پر 43 کلو میڑ فی گھنٹہ کے ریکارڈ ہوئے، ہنگو سے بھی طویل بوندا باندی کے سلسلے کی اطلاعات ہمارے میمبز ہمیں دیتے رہے۔

ہمارے دیگر اسٹیشنز پر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ کی گئی ہوا کی رفتار اور بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
42-N بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
38-W چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
46-WSW بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
50-ESE بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
2 پرتہ کلی , مہمند
65-N میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
2 ڈھنڈاو (مردان)
0.2 خانپورڈیم
46-SW جاتی (سجاول)

محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش اپر دیر میں 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمے کی دیگر رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR اسلام آباد شہر
TR جوہر آباد
TR نور پور تھل
TR راولپنڈی چکلالہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
TR باچا خان ہوائی اڈہ
1 بالاکوٹ
5 چیراٹ
6 اپردیر
TR دروش
2 کالام
1 لوئر دیر
3 مالم جبہ
TR پشاور ہوائی اڈہ
1 تخت بھائی

 

About amnausmani

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے