Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 6 جون 2024: مغربی ہواؤں کے سلسلے کے گزرنے کے بعد دن اور رات کے درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری تک کی نمایاں کمی، سبی 43 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے؛

6 جون 2024: مغربی ہواؤں کے سلسلے کے گزرنے کے بعد دن اور رات کے درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری تک کی نمایاں کمی، سبی 43 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے؛

آج مغربی ہواؤں کے سلسلے کے گزرنے کے بعد  پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے دن اور رات کے درجہ حرارت  معمول سے 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھنڈے رہے۔

ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوئے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ جون کے لحاظ سے ملک کے بالائی علاقوں میں راتیں ٹھنڈی رہیں۔ اسی طرح دن کے درجہ حرارت میں بھی خاصی کمی ریکارڈ ہوئی۔

   پنجاب میں 2 روز قبل پڑنے والی شدید گرمی کے بعد درجہ حرارت میں اتنی غیر معمولی کمی دیکھی گئی کہ صرف بہاولنگر ہی وہ واحد مقام تھا ، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔باقی تمام مقامات پر  درجہ حرارت 40 ڈگری سے کم ریکارڈ کئے گئے ، جو ان علاقوں کے معمول سے 3 سے 5 ڈگری تک کم ہیں۔

سندھ میں نوابشاہ سب سے گرم مقام رہا ، جہاں کا درجہ حرارت 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان میں سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ اسمعیل خان میں 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کا کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ استور میں ریکارڈ ہوا۔ 

ملک کے دیگر شہروں کے آج کے درجہ حرارت میں کتنی کمی ریکارڈ کی گئی ؟ تفصیلات ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ
34.5 28.5 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
30.3 27.0 کراچی (سی ویو)
38.4 27.0 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
39.0 27.5 حیدرآباد (شہر)
39.0 26.5 ٹنڈو جام
39.0 27.5 میرپور خاص
42.5 26.0 نوابشاہ
42.0 27.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
40.0 27.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
40.0 27.5 روہڑی
40.5 29.0 جیکب آباد
38.0 28.0 لاڑکانہ
39.0 27.5 موئنجو دڑو
40.0 27.5 دادو (سیتا روڈ)
36.6 28.0 بدین
38.5 25.5 چھور (عمرکوٹ)
39.2 25.8 مٹّھی (تھرپارکر)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم وفاقی دارالحکومت
35.0 17.5 اسلام آباد (شہر)
34.5 17.5 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
33.3 18.6 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ پنجاب
35.0 19.3 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
35.8 21.9 راولپنڈی ( ویسٹریج 1)
34.5 17.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
34.6 18.0 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
21.5 12.0 مری
35.5 15.5 چکوال (بھون)
33.5 17.5 اٹک (کامرہ ائیربیس)
37.5 21.5 میانوالی (ائیربیس)
37.4 20.6 سیالکوٹ (شہر)
37.2 23.1 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
35.9 19.7 سمبڑیال (ضلع سیالکوٹ)
36.9 18.9 پسرور
37.3 21.3 جہلم
37.2 22.0 لاہور (ائیرپورٹ)
38.0 24.5 لاہور (شہر)
38.2 19.2 گوجرانوالہ (اروپ موڑ)
36.0 20.3 شیخوپورہ (فاروق آباد)
35.0 21.6 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
35.5 21.0 سرگودھا (ائیربیس)
36.6 19.0 جوہرآباد
37.0 21.5 نورپورتھل
35.0 24.0 ڈی جی خان
38.5 26.2 ملتان (ائیرپورٹ)
39.5 22.5 بہاولنگر
40.0 26.1 بہاولپور (شہر)
37.3 25.8 خانپور (رحیم یار خان)
36.7 24.9 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ خیبر پختونخواہ
32.0 20.0 پشاور (ائیرپورٹ)
32.0 18.0 آر ایم سی پشاور (گالف کلب)
29.0 21.5 پرا تہ کلی (ضلع مہمند)
36.0 22.5 ڈی آئی خان (شہر)
26.6 12.5 ایبٹ آباد (کاکول)
18.0 6.5 نتھیا گلی
26.5 14.5 بالاکوٹ
27.0 14.0 سیدو شریف (مینگورہ)
22.2 12.2 چترال
24.5 11.0 دیر
23.0 11.0 پاراچنار
16.5 8.0 کالام
13.5 8.0 مالم جبّہ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
25.0 11.3 گلگت
21.5 10.0 گوپس
22.0 8.4 سکردو
16.5 6.5 استور
29.6 13.8 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
30.0 15.4 مظفّرآباد (شہر)
29.2 13.5 گڑھی دوپٹّہ
33.8 16.8 کوٹلی
22.5 8.4 راولاکوٹ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ بلوچستان
32.0 16.5 کوئٹہ (سمنگلی)
32.5 19.5 کوئٹہ (بریوری)
29.0 11.5 قلّات
34.5 23.0 بارکھان
39.0 23.0 خضدار
38.5 23.5 پنجگور
40.0 30.5 سبّی
40.5 23.0 بیلا (لسبیلہ)
40.0 23.0 دالبندین
41.0 24.0 نوکنڈی
34.5 25.0 گوادر
32.5 24.5 پسنی
33.5 24.5 اورماڑا
32.5 25.5 جیوانی
43.0 25.0 تربت
35.0 19.0 ژوب
24.0 9.0 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

5 جون 2026 : مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ؛ راولپنڈی، اسلام آباد اور پوٹھوہار میں موسلادھار بارش، گرج چمک کے طوفان

ملک کے بالائی، شمالی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر  2 روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے