Home / بارش پر رپورٹ / 5 جون 2024 : طوفان پر رپورٹ : پاکستان کے وسطی و بالائی علاقوں میں خوفناک گرج چمک و شدید طوفانی ہواؤں ،ژالہ باری و بارش نے تباہی مچا دی۔جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ،تفصیلات جانئیے۔

5 جون 2024 : طوفان پر رپورٹ : پاکستان کے وسطی و بالائی علاقوں میں خوفناک گرج چمک و شدید طوفانی ہواؤں ،ژالہ باری و بارش نے تباہی مچا دی۔جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ،تفصیلات جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے نے ملک میں ، تقریباً ایک ماہ سے جاری شدید گرمی کا زور توڑ دیا۔ جس سے خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان ، پنجاب اور بلوچستان کے بالائی علاقوں میں تیز گرد آلود طوفانی ہواؤں کے ساتھ، خوفناک گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گری ، کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش و ژالہ باری کے واقعات رونما ہوئے۔

تیز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درختوں اور دیواروں کے گرنے کے واقعات میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،اس دوران درجنوں مویشی ہلاک ہو گئے۔ گرج چمک کے طوفان میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔ خوشاب کے نواحی گاؤں میں 2 بھائیوں کی جان چلی گئی۔گئی مویشی بھی آسمانی بجلی کی زد میں  آئے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ، میلسی میں تیز آندھی کے سبب گھر میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی، جس سے گاڑی سمیت گھر کا سامان جل کر خاک ہو گیا۔اس طرح کے طوفان میں گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ دادو میں شدید مٹی کا طوفان آیا۔ 

ہمارے موسمی اسٹیشنوں پر سب سے زیادہ آندھی سیالکوٹ (چٹی شیخاں) میں پر 101 کلو میٹر فی گھنٹہ، پسرور 100 کلو میٹر فی گھنٹہ، میانہ والا پنڈی گھیب ( اٹک) پر 90 کلو میٹر فی گھنٹہ(شمال مشرق)، چکوال (مرید) میں 88 کلو میٹر فی گھنٹہ ، اسلام آباد زارج ٹاؤن میں 83 کلو میٹر فی گھنٹہ، راولپنڈی (بحریہ فیز 2) اور میانہ تھب زون 5, اسلام آباد میں 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں ریکارڈ کی گئی۔

ہمارے ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تیز ہوائیں میانوالی میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق)، صوابی 109 کلو میٹر فی گھنٹہ  ریکارڈ کی گئی،سرگودھا 100 کلو میٹر فی گھنٹہ (شمال) اور شورکوٹ کے مقام پر 95 کلو میٹر فی گھنٹہ (شمال) کی رفتار سے شدید مٹی کا طوفان ریکارڈ کیا گیا۔

اس دوران جوہر آباد، خوشاب ، میانوالی، ڈیرہ اسمعیل خان اور دیگر علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی، جس میں بڑے حجم والے اولوں کی وجہ سے مالی نقصانات بھی رپورٹ ہوئے۔

ہمارے فیس بک صفحے سے وقتاً فوقتاً بروقت تازہ موسمی صورتحال سے متعلق آگاہی دی جاتی رہی۔

 ہمارے مقامی و علاقائی  موسمی اسٹیشنز پر ملک کے مختلف علاقوں سے موصول بارش و طوفانی ہواؤں کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
71 6 راولپنڈی: ویسٹریج 1
4 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
75 8 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
67 6 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
71 7 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
71 3.3 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
64 4 گلشن آباد، راولپنڈی
48 2.5 آرسی سی آئی۔ راوات، راولپنڈی
90 10 میانہ والا، پنڈی گھیب
73 4 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
71 10 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
75 7 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
83 7 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
56 0.2 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
88 0.1 مرید، چکوال
97 3 ویسا (حضرو) اٹک
1 پراتہ کلی , مہمند
14 سمبڑیال،سیالکوٹ
101 2 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
1 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
51 0.3 جوہر ٹاون (لاہور)
3 ڈنڈو ئی, مردان
7 شہباز گڑھی مردان
109 6 ٹوپی (صوابی)
ماہانہ بارش کی اوسط(ملی میٹر) بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
2 ماڈل ٹاؤن، واہ
5 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
3 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
4 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
14 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

About amnausmani

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے