تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 20 اپریل 2024 ،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش اور اولے۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر 62 ملی میٹر بارش کہاں ریکارڈ ہوئی ،تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں

20 اپریل 2024 ،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش اور اولے۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر 62 ملی میٹر بارش کہاں ریکارڈ ہوئی ،تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیشگوئی کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں پر پوری طاقت سے اثر انداز ہوا۔ بارشوں سے ملک میں جہاں املاک کو نقصان پہنچا وہیں مجموعی طور پر ملک میں 81 افراد ہلاک ہوئے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ سڑکیں تباہ ہوئیں اور ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔

۔

اکثر مقامات پر پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ۔گاڑیوں اور فصلوں کو خاص کر بہت نقصان پہنچا ۔ 

گزشہ روز خطہ پوٹھوہار میں شدید تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ ملک کے چند بالائی علاقوں میں آج بھی یہ سلسلہ اپنی ہلکی شدت کے ساتھ موجود ہے اور بارش برسانے کا باعث بن رہا ہے۔

   

اس بارش برسانے والے سلسلے سے ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر اب تک سب سے زیادہ بارش  ضلع مہمند میں پراتہ کلی کے مقام پر 62 ملی میٹر اور اٹک میں کھوڑ ، پنڈی گھیب کے مقام پر 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی

ہمارے دیگر موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش کی مقدار درج ذیل فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
40 راولپنڈی: ویسٹریج 1
38 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
42 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
36 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
40 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
35 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
31 گلشن آباد، راولپنڈی
52 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
27 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
36 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
41 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
31 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
37 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
62 پراتہ کلی , مہمند
18 سمبریال،سیالکوٹ
21 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
3 پسرور
43 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
53.3 ڈنڈو ئی, مردان
44 شہباز گڑھی مردان
43 ٹوپی (صوابی)
26 خانپور
49 نوشکی
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
45 ایبٹ آباد ، نواں شہر
43 ماڈل ٹاؤن، واہ
37 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
24 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
2 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
61 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک
50 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

 

About amnausmani

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے