زیارت، بلوچستان: سال کے گرم ترین حصّے میں بھی
وادیِ زیارت سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف مقامات
گزشتہ ایک ہفتے سے سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں
درجہ حرارت معمول سے 7 سے 10 ڈگری تک ٹھنڈے چل
رہے ہیں۔ یہ تصاویر آج صبح زیارت سے موصول ہوئی
ہیں جہاں رات کے درجہ حرارت نکتہ انجماد سے کم ہونے
کے باعث کھلے علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی جم گیا!
آج بلوچستان کے مختلف مقامات پر ریکارڈ کئے گئے
نمایاں کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):
زیارت منفی 0.5، قلّات 6.5، پشین 9.5، کوئٹہ
(سمنگلی) 10.5 اور دالبندین 17
اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت میں کچھ اضافہ
متوقع ہے تاہم مجموعی طور پر درجہ حرارت معمول
سے 3 سے 5 ڈگری کم رہینگے۔