تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / گرج چمک کے طاقتور طوفان شمالی خیبر پختونخواہ سے شمال پنجاب تک خطرناک آندھی اور موٹی ژالہ باری کا سبب بنے

گرج چمک کے طاقتور طوفان شمالی خیبر پختونخواہ سے شمال پنجاب تک خطرناک آندھی اور موٹی ژالہ باری کا سبب بنے

طوفان پر رپورٹ: پیشگوئی کے مطابق گرج چمک کے

انتہائی شدید طوفان گزشتہ شام سے دیر رات کے

درمیان شمالی خیبر پختونخواہ، شمالی پنجاب بشمول

خطّہٰ پوٹھوہار کو متاثر کرتے ہوۓ کشمیر میں داخل

ہوۓ۔ بڑے پیمانے پر تباہ کن آندھی اور بالخصوص

مالاکنڈ، مردان، ہزارہ اور ملحقہ علاقوں سے 2 سے 3 انچ

حجم کے اولے پڑنے کی بھی تصاویر اور اطلاعات

موصول ہوئیں!

سب سے زیادہ آندھی کی رفتار نیو اسلام آباد ائیرپورٹ

141 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)، راولپنڈی بحریہ

ٹاؤن فیز 8 میں ہمارے موسمی سٹیشن پر 115 کلومیٹر

فی گھنٹہ (شمال شمال مغرب)، راولپنڈی (چکلالہ

ائیرپورٹ) 106 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)،

نوشہرہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال)، جبکہ شہباز

گڑھی، مردان میں 115 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغرب)

ریکارڈ کی گئی!

دیگر مقامات پر ریکارڈ کی گئی آندھی کی رفتار (سمت):

اسلام آباد: جی 15/2 (زون 2): 90 کلومیٹر فی گھنٹہ

(جنوب جنوب مغرب)، میانہ تهب (زون 5) 80 کلومیٹر

فی گھنٹہ (مغرب)، جی 8/2 (زون 1): 85 کلومیٹر فی

گھنٹہ (مغرب) اور بنی گالا (زون 3): 66 کلومیٹر فی

گھنٹہ (مغرب)

راولپنڈی شہر: عسکری-7.. 84 کلومیٹر فی گھنٹہ

(شمال مغرب) اور بحریہ ٹاؤن فیز 2۔۔ 75 کلومیٹر فی

گھنٹہ (مغرب)

اسکے علاوہ میانوالی 93 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال

مشرق)، چکوال 83 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)،

پشاور ائیرپورٹ 83 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال)، اٹک 81

کلومیٹر فی گھنٹہ (مغرب) اور ویسا گاؤں حضرو میں

60 کلومیٹر فی گھنٹہ (مشرق جنوب مشرق)

 

شمالی پنجاب میں منگلا 65 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال)

اور جہلم کینٹ 41 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)

کشمیر: کوٹلی 74 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق)

جبکہ دیولیاں 63 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق)

About Taha Amerjee

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے