Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر جنوبی کے پی کے اور مغربی/ وسطی پنجاب میں تیز بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر جنوبی کے پی کے اور مغربی/ وسطی پنجاب میں تیز بارش کا امکان

اپڈیٹ: اس وقت بڑے پیمانے پر گرج چمک کے طوفان جنوبی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان اور مغربی پنجاب بشمول ڈی آئی خان، بھکّر، لیّہ، کوٹ ادّو، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّه، کوہلو اور بارکھان کے علاقوں میں موجود ہیں، جہاں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی بدولت اب سے اگلے چند گھنٹوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تیز بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کوہاٹ، لکی مروت، خوشاب، سرگودھا، چکوال اور بنّوں کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں یا چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان موجود ہیں جو کہ رات گئے تک تیز بارش کا باعث بن سکتے ہیں۔

آج رات میانوالی، سبّی، ہرنائی، ڈی جی خان، فیصل آباد، چنیوٹ، میرانشاہ اور وزیرستان کے علاقوں میں معتدل سے انتہائی تیز بارش کی توقع ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

29 اگست 2026 : نوکنڈی اور دالبندین 42 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین علاقے ، اپنے شہر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے

جمعہ 29 اگست 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 26.0 29.2 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے