Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مغربی ہواؤں سے مونسون کی مزید بارشیں آج رات متوقع

مغربی ہواؤں سے مونسون کی مزید بارشیں آج رات متوقع

 اس وقت بڑے پیمانے پر گرج چمک کے طوفان جنوبی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان اور مغربی پنجاب بشمول ڈی آئی خان، بھکّر، لیّہ، کوٹ ادّو، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّه، کوہلو اور بارکھان کے علاقوں میں موجود ہیں، جہاں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی بدولت اب سے اگلے چند گھنٹوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تیز بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کوہاٹ، لکی مروت، خوشاب، سرگودھا، چکوال اور بنّوں کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں یا چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان موجود ہیں جو کہ رات گئے تک تیز بارش کا باعث بن سکتے ہیں۔

آج رات میانوالی، سبّی، ہرنائی، ڈی جی خان، فیصل آباد، چنیوٹ، میرانشاہ اور وزیرستان کے علاقوں میں معتدل سے انتہائی تیز بارش کی توقع ہے۔

About w3badmin

Check Also

18 اکتوبر 2026 : مٹھی39 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

اتوار 18 اکتوبر 2026 کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 38.5 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے