Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / انتباہ! گرج چمک کے طاقتور طوفان شمال مشرقی پنجاب کی جانب گامزن

انتباہ! گرج چمک کے طاقتور طوفان شمال مشرقی پنجاب کی جانب گامزن

انتباہ! گرج چمک کے طاقتور طوفان جڑواں شہروں کو متاثّر کرنے کے بعد جنوب مشرق کی سمت بڑھتے ہوۓ شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع کی جانب گامزن ہیں۔ اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں جہلم، گجرات، منڈی بہاءالدّین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

آسمانی بجلی گرنے کا اندیشہ موجود ہے۔ لہٰذا علاقہ مکینوں سے التماس ہے کہ طوفانی صورتحال کے دوران گھروں میں رہیں۔

 

About Taha Amerjee

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے