تازہ ترین
Home / w3badmin

w3badmin

9 مارچ 2025: درجہ حرارت میں مزید اضافہ! 40 ڈگری کیساتھ مٹّھی سب سے گرم مقام رہا۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

  مورخہ : 9 مارچ 2025 زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ 37.0 18.3 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس) 36.0 20.0 کراچی (فیصل بیس) 35.5 18.5 کراچی (مسرور بیس) 37.2 16.5 حیدرآباد (ائیرپورٹ) 37.5 18.5 حیدرآباد (شہر) 37.0 14.0 ٹنڈو جام 36.5 15.5 میرپور خاص 35.5 14.0 نوابشاہ …

Read More »

8 مارچ 2025: گرمی میں مزید اضافہ! کراچی میں آج پارا 38 ڈگری پہنچ گیا۔ آپ کے شہر میں ریکارڈ ہونے والے اصل درجہ حرارت جانیں

گلگت بلتستان کے علاوہ ملک کے تقریباً تمام شہروں میں آج درجہ حرارت مزید 2 سے 3 ڈگری بڑھے۔ مجموعی طور پر دن کے درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری تک زیادہ ریکارڈ کئے گئے۔   البتّہ گلگت بلتستان میں تاحال درجہ حرارت معمول سے کم ہیں اور …

Read More »

26 فروری تا 4 مارچ 2025: برف باری پر رپورٹ – مالم جبّہ 5 فٹ

برف باری پر رپورٹ: یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے دو سلسلوں (26 فروری تا 4 مارچ 2025) میں ریکارڈ کی گئی برفباری کی درست مقدار: 1) مالم جبّہ: 62 انچ (5.17 فٹ) 2) کالام: 49.3 انچ (4.11 فٹ) 3) استور: 23.2 انچ 4) سکردو: 20.1 انچ 5) مری: 9.5 …

Read More »

مارچ اور رمضان 2025 کی ماہانہ پیشنگوئی

⚪ انتہائی شمالی پاکستان بشمول گلگت بلتستان کے مغربی حصے، چترال اور شمالی آزاد کشمیر میں معمول سے کافی زیادہ بارش/برف باری متوقع ہے! ⚪ پاکستان کے بالائی اور مغربی حصوں (بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر کے کم بلندی والے علاقوں اور سابقہ فاٹا) میں بارش کی مقدار معمول …

Read More »

ہفتہ وار پیشگوئی: اچھی خبر! شمالی پاکستان میں گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ تیز بارش متوقع! کچھ علاقوں میں 75 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے!

شمالی پاکستان میں گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ تیز بارش متوقع! کچھ علاقوں میں 75 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے! ⦿ تقریباً چار ماہ کی خشک سالی حالات کے بعد بارانی اور نہری علاقوں بشمول شمالی اور وسطی خیبرپختونخواہ اور پنجاب، آزاد کشمیر، اور گلگت بلتستان …

Read More »

27 جنوری 2025: متوقع موسمی صورتحال کے پیشِ نظر کسانوں کی رہنمائی

یہ پوسٹ خاص طور پر خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے بارانی علاقوں کے کسانوں کیلئے تیّار کی گئی ہے:  1) موجودہ موسمی حالات فصلات پر کسی قسم کی بیماری کیلئے موافق نہیں ہے۔ تاہم کسانوں کو چاہئے کہ روز مرّہ اپنے کھیتوں کا معائنہ کریں اور کسی بھی قسم کے آثار …

Read More »

وسطی، جنوبی اور مشرقی پنجاب میں شدید دھند کے باعث دن کے درجہ حرارت معمول سے 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہے۔ آج کے درست درجہ حرارت

گلگت بلتستان اور سابقہ فاٹا میں شدید سردی! سکردو منفی 13.5، استور منفی 12.5، گوپس منفی 12، ہنزہ منفی 10.5، بگروٹ منفی 10 ڈگری ریکارڈ۔ پاراچنار میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی واپسی کے سبب …

Read More »

موسمِ سرما 2024-25 کی پیشگوئی: بارشیں زیادہ تر معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔ درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہنے کا امکان!

موجودہ جدید موسمیاتی ماڈل (ECMWF) کا استعمال کرتے ہوئے موسم کا حال نے دسمبر 2024 کے وسط سے فروری 2025 کے وسط تک کے سردیوں کی پیشگوئی تیّار کی ہے۔   تفصیلات: ⚫ اس وقت ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے اور سردیوں کا آغاز معمول سے 1 …

Read More »

9 نومبر 2024 : گزشتہ روز دھوئیں اور سماگ کے باعث ملتان میں AQI 1600، جبکہ لاہور میں 800+ ریکارڈ!

آج بھی ملتان اور گردونواح فضائی آلودگی کے لحاظ سے بدترین رہا۔ AQI 1600 سے تجاوز کر گیا۔ اسی طرح لاہور، فیصل آباد ڈیرہ اسماعیل خان اور سیالکوٹ کے گرد و نواح میں بھی AQI 350 سے 800 کے درمیان رہا. ملک کے دیگر علاقوں اور شہروں میں ریکارڈ کیا …

Read More »

ہفتہ وار پیشگوئی: ملک بھر میں گرد/گرج چمک کے طوفان- بارش/ ژالہ باری، پھر سے سرد درجہ حرارت کی واپسی ۔

آزاد کشمیر کے دریاؤں اور ندی نالوں میں ہفتے کے آخر میں سیلاب کا انتباہ! اور بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی پر گوادر، تربت اور جیوانی کے لیے 16 سے 18 اپریل کو نافذ الاعمل ہے ۔ بلوچستان بشمول کوئٹہ میں آندھی 12 سے 18 اپریل تک چل سکتی …

Read More »