تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 28جولائی 2024 : رات گئے سے شروع ہونے والی طوفانی بارشیں جاری ،شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے 105 ملی میٹر ، اسلام آباد میں ایف-8 میں 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، خطہ پوٹھوہار سمیت بالائی پنجاب میں نشیبی علاقے زیر آب، تفصیلات جانئیے۔

28جولائی 2024 : رات گئے سے شروع ہونے والی طوفانی بارشیں جاری ،شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے 105 ملی میٹر ، اسلام آباد میں ایف-8 میں 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، خطہ پوٹھوہار سمیت بالائی پنجاب میں نشیبی علاقے زیر آب، تفصیلات جانئیے۔

پیشگوئی کے مطابق شمالی پنجاب کے بیشتر علاقوں سیمت بالائی خیبر پختونخواہ , جنوبی کشمیر سیمت خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

رات گئے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اپنی پوری شدت کے ساتھ ان علاقوں میں اثر انداز ہوا۔

اب بھی مختلف مقامات پر کہیں بادل موجود ہیں تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقامات پر بادل پھٹنے(کلاؤڈ برسٹ) کے واقعات رونما ہوئے۔

گجرات ، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ میں مریدکے  میں مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا ۔

مقامی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ نشیبی علاقے زیر آب انے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گجرات میں شدید بارش کے باعث ریلوے لائن ڈوب گئی۔

اسلام آباد میں سب سے زیادہ بارش، ایف 8 میں نصب موسمی اسٹیشن پر 100 ملی میٹر کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سید پور میں 84 ملی میٹر ، میانہ تھب زون 5 میں نصب ہامرے موسمی اسٹیشن پر 77 ملی میٹر ، روات 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ شیخوپورہ میں ہماری رین گیج کے مطابق105 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

.

شدید بارشوں کے باعث جہاں نشیبی علاقے زیر آب آئے وہیں فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

ہمارے مقامی و موسمی اسٹیشنز پر اب تک ریکارڈ ہونے والی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
41 راولپنڈی: ویسٹریج 1
15 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
23 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
18 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
46 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
27 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
23 گلشن آباد، راولپنڈی
74 راوات، راولپنڈی
0.6 میانہ والا، پنڈی گھیب
بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
7 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
77 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
100 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
63 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
44 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
1.2 ویسا (حضرو) اٹک
33 سمبریال،سیالکوٹ
11 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
18 لاہور (کینٹ)
0.3 لمز یونیورسٹی (لاہور)
5 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
23 منصورہ،(لاہور)
TR ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور)
21 جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل
25 جوہر ٹاون (لاہور)
8 ڈنڈو ئی, مردان
10 خانپور
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
55 ایبٹ آباد ، نواں شہر
38 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
45 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
105 مریدکے، ضلع شیخوپورہ
0.6 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے