تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / موسمی انتباہ! خطرناک موسمی صورتحال رونما ہونے کا اندیشہ!

موسمی انتباہ! خطرناک موسمی صورتحال رونما ہونے کا اندیشہ!

کب ہونا ہے؟
21 مارچ بروز اتوار سے 23 مارچ بروز منگل تک۔

⦿ کیا ہونا ہے؟
اتوار کو ہوا کا ایک اور کم دباؤ سندھ پر تشکیل پاۓ گا اور پیر کو جنوبی پنجاب کی جانب بڑھے گا۔ فضا میں کم بلندی پر انتہائی غیر مستحکم ہوائیں ہونے کی وجہ سے کچھ اس انداز کی شدید موسمی صورتحال رونما ہو سکتی ہے:

1) سوپر سیل گرج چمک کے طوفان بننے کا خدشہ۔ یاد رہے کہ 25 فیصد سوپر سیل طوفان سے بگولے (tornadoes) تشکیل پا سکتے ہیں۔
2) طوفانی ہوائیں: 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کے جھکّڑ چلنے کا امکان۔ سوپر سیل سے ایک آدھ جھکّڑ کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کافی زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
3) انتہائی شدید آسمانی بجلی چمک اور گرنے کا اندیشہ!
4) شدید ژالہ باری: بڑے حجم کے اولے برسنے کا خدشہ۔
5) انتہائی شدید بارش، جس میں 15 سے 30 منٹ کے مختصر دورانئیے میں 20 سے 40 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے!

⦿ درج بالا شدید موسمی صورتحال رونما ہونے کے سب سے زیادہ امکانات:
ڈی آئی خان، ٹانک، لکّی مروت، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، جھنگ، چکوال، چنیوٹ، منڈی بہاءالدّین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملحقہ اضلاع۔

درج ذیل علاقں میں شدید موسمی صورتحال کے درمیانے امکانات ہیں:
بھکّر، لیّہ، ڈی جی خان، راجنپور، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، لاہور اور ملحقہ اضلاع، نارووال، میانوالی، راولپنڈی، اسلام آباد، سکّھر اور رحیم یار خان۔

تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے ہمارے پیج کو آج لائک اور سبسکرائب کریں!

About Taha Amerjee

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

2 comments

  1. Sara pesa karachi se generate to hota tha ub mosam bhi sindh generate hoke punjab jata h punjab wale kia karte h

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے