تازہ ترین
Home / جامع موسمی معلومات / 27 جون 2024 : مون سون سرگرمیوں کا پہلا فعال دن ۔ مختلف مقامات پر تیز آندھی و بارش، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں 74 ملی میٹر ریکارڈ ۔تفصیلات جانئیے

27 جون 2024 : مون سون سرگرمیوں کا پہلا فعال دن ۔ مختلف مقامات پر تیز آندھی و بارش، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں 74 ملی میٹر ریکارڈ ۔تفصیلات جانئیے

گزشتہ روز ملک میں مون سون اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے مختلف مقامات پر شدید طوفانی ہواؤں کے ساتھ کہیں تیز تو کہیں شدید بارش ہوئی۔

ملک میں سب سے زیادہ آندھی کی رفتار،  بسالی ضلع راولپنڈی  میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر 133 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد زون 5 میں ڈی ایچ اے  فیز 2/ زارج کے مقام پر نصب ہمارے ایک اور اسٹیشن پر ہواؤں کی رفتار 115 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

چکوال مرید میں نصب ہمارے ایک اور اسٹیشن پر ہوا کی رفتار 96 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ جس سے ان علاقوں میں املاک کو بڑے پیمانے پر  نقصان پہنچا ۔ زون 5 اسلام آباد میں سہالہ  عظیم ٹاؤن میں چھت گرنے سے 1 شخص جان کی بازی ہار گیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے  ملک بھر میں کسی بھی ایک مقام سے ہوا کی رفتار کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش جوہر آباد سرگودھا ڈویژن میں  74 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سندھ میں میر پور خاص کے مقام پر 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ملک کے دیگر شہروں میں بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
25 چکوال
TR اسلام آباد شہر
TR اسلام آٓباد ائر پورٹ
74 جوہر آباد
TR کامرہ ائر بیس
12 میانوالی ائر بیس
3 مری
19 نور پور تھل
TR راولپنڈی چکلالہ
TR سرگودھا ائر بیس
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
32 کوٹلی
1 مظفر آباد ائر پورٹ
2 مظفر آٓباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
38 بالاکوٹ
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR بدین
14 چھور
1 حیدر آبد ائر پورٹ
1 حیدر آٓباد شہر
0.5 کراچی ائر پورٹ
53 میر پور خاص
11 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
12 سکرنڈ
3 ٹنڈوجام
19 ٹھٹھہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
2.5 لسبیلہ
5 سبی
1 ژوب
بارش کی مقدار (mm) کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
TR جناح ٹرمینل
TR فیصل بیس
TR مسرور بیس
TR یونیورسٹی روڈ
1.4 ناظم آباد
14 نارتھ کراچی
TR اورنگی ٹاون
TR ڈی ایچ اے
TR قائد آباد
10 گلشن حدید
22 سرجانی ٹاون
TR کیماڑی
2.5 کورنگی 25

About amnausmani

Check Also

9 اگست 2024 : ملک بھر میں ریکارڈ کئے گئے درست درجہ حرارت، نوکنڈی ملک کا گرم ترین مقام ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ، مزید تفصیلات جانئیے

آج ملک کے درجہ حرارت اگست کے معمول کے مطابق رہے۔ بیشتر علاقوں میں موسم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے