پیش گوئی کے عین مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقے وقفے وقفے سے مغربی ہواؤں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ طوفانی ہواؤں کے ساتھ کہیں موسلادھار بارش اور کہیں معتدل بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کہیں گردو غبار کے طوفان بنے تو کہیں گرج چمک کے طوفانوں نے علاقے کو متاثر کیا۔شور کوٹ ، پنڈی گھیب اورصوابی میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی، صوابی میں بعض مقامات سے ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی۔
میانوالہ گاؤں میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر طوفانی ہواؤں کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح مرید چکوال میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر شدید آندھی کی رفتار 115 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
اسلام آباد زون 5 میں نصب ہمارے ایک اور موسمی اسٹیشن میانہ تھب پرشدید آندھی کی رفتار 96 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی.
ہمارے دیگر موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ ہوا کی رفتار ذیل میں موجود چارٹ سے جانئیے
ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
61 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
78 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
44 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
62 | چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی |
53 | گلشن آباد، راولپنڈی |
120 | میانہ والا، پنڈی گھیب |
69 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
96 | میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد |
85 | ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5) |
60 | سیکٹر F-10/2(اسلام آباد) |
115 | مرید، چکوال |
80 | ویسا (حضرو) اٹک |
44 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
39 | پسرور |
47 | ظاہر پیر، رحیم یار خان |
46 | کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور) |
61 | خانپور |
40 | نوشکی |
ہمارے ذرائع کے مطابق وہاڑی،لاہور کے مختلف مقامات ،بھکر تونسہ،میانوالی،لیہ، موسی خیل، پنڈی گھیب ،کھیوڑہ ،اوکاڑہ،مریدچکوال، شورکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، صوابی ، گوجرہ ، مری گلیات، پشاور اور میر پور آزاد کشمیر سے کہیں ہلکی اورکہیں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش رپورٹ ہوئی ، جس کے متعلق ہمارے فیس بک صفحے پر آگاہی دی جاتی رہی اور بروقت موسمی صورتحال سے مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا۔