تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / نوشکی میں 108 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کا طاقتور جھکڑ

نوشکی میں 108 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کا طاقتور جھکڑ

12 مارچ 2024 کو پاکستان میں پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہوا جس کی وجہ سے بلوچستان کے مغربی علاقوں بالخصوص چاغی، خاران، دالبندین، چمن اور ملحقہ علاقوں میں طاقتور مٹّی کے طوفان نے متاثّر کیا، جس سے دن رات میں تبدیل ہو گیا! کوئٹہ اور مستونگ سے بھی گرد آلود آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ بعد افطار گرج چمک کے طوفانوں کی منظّم قطار نے بالائی اور وسطی سندھ بشمول لاڑکانہ، جیکب آباد، سکّھر، خیرپور اور نوشہرو فیروز کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ سیتا روڈ، ضلع دادو میں نصب ہمارے ذاتی موسمی سٹیشن پر 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آندھی کی رفتار 73 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ لاڑکانہ شہر میں نصب پرائیویٹ موسمی سٹیشن پر بھی 57 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی ریکارڈ کی گئی جبکہ ساتھ 19 ملی میٹر بارش ہوئی۔ خیرپور میں آسمانی بجلی گرنے کے سبب کھجور کے باغات میں آگ بھڑک اٹھی۔(ہمارے فیس بک صفحے سے رپورٹ کیا جاتا رہا)۔اس کے علاوہ وسطی/جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش موئنجودڑو میں 17 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ ہمارے مقامی اسٹیشنز  پر سب سے زیادہ بارش نوشکی میں 24 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

نوشکی میں نصب پرائیوٹ موسمی اسٹیشن پر آندھی کی رفتار 73 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی اور 108 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے شدید آندھی کے طاقتور جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔

ملک کے دیگر شہروں میں بارش کی تفصیل ذیل کی فہرست سے جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
13 سیتا روڈ، دادو
19 (لاڑکانہ (وکیل کالونی
24 نوشکی
محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
0.01 بہاولپور ائرپورٹ
0.01 بھکر
0.01 جھنگ
0.2 کوٹ ادو
1 لیہ
1 ملتان ائر پورٹ
1 ملتان شیر
0.01 رحیم یار خان
0.01 شور کوٹ ائر بیس
0.01 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار(mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
0.01 بونجی
8 گڑھی دوپٹہ
6 مظفر آٓباد شہر
2 راولا کوٹ
بارش کی مقدار(mm) خیبر پختونخواہ
0.2 بالاکوٹ
0.01 بنوں
4 چترال
0.01 ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
0.01 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
1 اپردیر
2 دروش
0.01 کوہاٹ ائر بیس
1 لوئر دیر
2 میر کاخانی
0.01 پشاور ائر بیس
بارش کی مقدار(mm) سندھ
0.01 دادو
2 جیکب آباد
16 خیر پور
12 لاڑکانہ
17 موئنجوداڑو
1 پڈعیدن
7 سکھر
بارش کی مقدار(mm) بلوچستان
1 بارکھان
15 قلات
7 خضدار
1 پنجگور
11 کوئٹہ سمنگلی
13 کوئٹہ شاہ ماندہ
3 سبی
5 ژوب

About amnausmani

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے