تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 8 فروری 2024 : بروز الیکشن ، موسمی پیشگوئی جانئیے۔۔۔

8 فروری 2024 : بروز الیکشن ، موسمی پیشگوئی جانئیے۔۔۔

الیکشن کے دن کی خصوصی پیش گوئی:  ملک کے بیشتر حصوں میں دھوپ اور گرم موسم کی توقع!  الوداع  دھند

8 فروری 2024 کو کہیں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں!خشک ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت میں 3 سے 6 سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔

 متوقع موسمی حالات :

پنجاب: اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال سمیت پوٹھوہار سطح مرتفع میں ، 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغربی) کی رفتار سے ہوائیں چلیں  گی ۔  آسمان صاف، دھوپ والا  ہوا دار موسم  ہو گا ، جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ  کے درمیان رہے گا۔

شمال مشرقی اور وسطی پنجاب میں :  لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور سرگودھا کے علاقوں میں، اب دھند نہیں ہو گی ۔  صاف نیلے آسمان ، دن کے وقت ہوا دار خوشگوار موسم اور 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغربی) کی زیادہ سے زیادہ ہواؤں کے ساتھ دن واپس آجائیں گے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 سے 21 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

جنوبی پنجاب میں ملتان ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، رحیم یار خان اور ملحقہ علاقوں میں ، دھند کی کوئی توقع نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 سے 22 سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

کے پی کے : وادی پشاور سے ڈی آئی تک زیادہ تر علاقوں میں دھوپ کے  چھائے رہنے کی  توقع ہے۔ 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ فاٹا کے سابقہ ​​اضلاع میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ مالاکنڈ، چترال اور بلند پہاڑی مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر/شام میں ہلکی بارش بھی ہونے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں:   دھوپ چھاوں والا موسم رہے گا۔  (کبھی دھوپ اور کبھی بادل )

سندھ: جنوبی سندھ میں گرم دن کے ساتھ دھوپ والا موسم متوقع ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں 25 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹیہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے ساتھ  درجہ حرارت 23 سے 26 ڈگری کے درمیان  رہے گا۔ صوبے کے شمالی اور وسطی علاقوں سکھر، دادو، لاڑکانہ، نواب شاہ اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22سے24 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان: مکران کے ساحل پر ایک دھوپ والا خوشگوار موسم متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سینٹی گریڈ رہے گا۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9 سے11  ڈگری کے درمیان رہے گا۔ خضدار، پنجگور اور تربت میں ٹھنڈے موسم کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ جہاں سال کے اس وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 سے18 سینٹی گریڈ  (جو معمول سے 5 سے 10  ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہے ) رہنے کی توقع ہے!

 

About amnausmani

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے