Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / گرج چمک و طوفانی ہواؤں کے ساتھ کہیں شدید بارش اور کہیں ژالہ باری

گرج چمک و طوفانی ہواؤں کے ساتھ کہیں شدید بارش اور کہیں ژالہ باری

← Back

Your message has been sent

جیسا کہ پیش گوئی میں بتایا گیا تھا کہ مغربی ہواوں کے سلسلے یکے بعد دیگرے زیادہ تر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کریں گے ،

    ۔

کل 9 اکتوبر کو ایک زیادہ شدت والا مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی حصے میں شمال مغربی علاقے مہمند سے داخل ہوا اور جلد ہی  گلگت بلتستان کے جنوبی علاقوں،خیبر پختونخواہ کے اکثر علاقوں اور بالائی پنجاب میں داخل ہو کر طوفانی ہواوں اور گرج چمک  کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز اور کہیں ژالہ باری  کے ساتھ شدید  بارش و سیلابی ریلوں کا باعث بنا۔

 ضلع مہمند میں نصب ہمارے موسمی ا سٹیشن پر 48 ملی میٹر کی حیران کن بارش ریکارڈ کی گئی ،گرج چمک کے طوفان پنجاب میں اٹک, راولپنڈی /اسلام آباد میں شدید آندھی اور کچھ علاقوں میں تیز بارش کا باعث بنے۔

بسالی گاؤں ضلع راولپنڈی میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ اور زون 5 میانہ تھب اسلام آباد میں بھی ہمارے موسمی اسٹیشن پر 91 کلومیٹر گھنٹہ کی رفتار سے آندھی ریکارڈ ہوئی۔چکوال میں شدید بارش کے باعث سیلابی ریلے دیکھے گئے۔لاہور ، گوجرنوالہ ،گجرات اور سیالکوٹ کے اضلاع میں بھی طوفانی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ 

ہمارے مقامی و علاقائی بارش ماپنے کے آلات کی مدد سے حاصل کردہ ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ بارش پرتہ کلے ضلع مہمند میں48 ملی میٹر ،سیٹلائیٹ ٹاون گوجرنوالہ میں 41ملی میٹر اور کلاک ٹاور گوجرانوالہ  اور کوٹ رادھا کشن ضلع قصورمیں 40 ملی میٹر بارش  رپورٹ ہوئی۔

 

 

 محکمہ موسمیات سے حاصل کردہ ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ بارش گوجرنوالہ میں43 ملی میٹر ، لاہورشہر میں 27 ملی میٹراور کاکول میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

۔       

محکمہ موسمیات اور ہمارے مقامی و علاقائی بارش ماپنے کےآلات کی مددسے حاصل شدہ اعداد و شمار اور  شہروں کی بارش و آندھی کی تفصیلات جاننے کے لئے ذیل کی فہرست  دیکھئے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
45(E) 17 راولپنڈی: ویسٹریج 1
31 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
73(E) 5 بحریہ ٹاؤن فیز 2،راولپنڈی
47(NNE) . سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)،راولپنڈی
53(ENE) 6.1 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
2.6 بحریہ ٹاؤن فیز 8،راولپنڈی
7 گلشن آباد،راولپنڈی
100(E) 10 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
48(ESE) 33 چک بیلی خان ،ضلع راولپنڈی
91(ESE) 5 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
65(E) 3 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
45(E) 17 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
26 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
16 سیکٹرE-11/4(اسلام آباد)
59(NE) . واسع (حضرو) اٹک
44(WSW) 48 پرتہ کلے, مہمند
47(ENE) 26 سمبریال،سیالکوٹ
66(ENE) 8 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
44(E) 7 لاہور (کینٹ)
51(N) 16 لمز یونیورسٹی (لاہور)
48(W) 40 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
5 ڈنڈو ئی, مردان
57(NE) . خانپور
53(ESE) . واپڈا ٹاون ،فیصل آباد
زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
5 ماڈل ٹاؤن، واہ
12 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
2 سیکڑ بی -17 (اسلام آباد)
21 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
40 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
41 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
25 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
. محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار(mm) پنجاب
2 اٹک
23 چکوال
10 چکلالہ راولپنڈی
11 شمس آباد راولپنڈی
24 اسلام آباد (شہر)
12 اسلام آباد ائیرپورٹ
3 سید پور اسلام آباد
13 گولڑہ ،اسلام آباد
43 گوجرانوالہ
7 گجرات
TR جوہرآباد
5 جہلم
1 کامرہ
39 لاہور ائیر پورٹ
27 لاہور شہر (برو)
8 منڈی بہاوالدین
6 منگلہ
8 مری
17 نارو وال
14 نور پور تھل
12 سیالکوٹ کینٹ
9 سیالکوٹ ایئرپورٹ
بارش کی مقدار(mm) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان
3 استور
2 بونجی
2 بگروٹ
2 چلاس
3 گڑھی دوپٹہ
2 گلگت
1 گوپس
7 کوٹلی
7 مظفرآباد ایئرپورٹ
4 مظفرآباد شہر
10 راولا کوٹ
2 ہنزہ
5 سکردو
بارش کی مقدار(mm) خیبر پختون خواہ
2 با لا کوٹ
8 بابوسر
7 چیراٹ
1 دروش
25 کاکول
2 کالام
11 کوہاٹ
19 ما لم جبہ
2 میر کا خانی
2 پشاور ائیر بیس
2 پشاور شہر
3 باچا خان ایئرپورٹ
12 رسالپور
10 سیدو شریف
3 تخت بھائی

 

 

 

 

About amnausmani

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے