تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / گرج چمک و طوفان کے ساتھ کہیں ژالہ باری اور کہیں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال

گرج چمک و طوفان کے ساتھ کہیں ژالہ باری اور کہیں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال

 مورخہ 9 اکتوبر 2023 کو  بعد از دوپہر خیبر پختونخواہ کے شمالی علاقوں کی طرف سے مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہوا۔ جس نےجلد ہی  ملک کے بالائی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس ہوا کے کم دباؤ کے تحت ضلع مہمند میں نصب ہمارے موسمی ا سٹیشن پر 48 ملی میٹر کی حیران کن بارش ریکارڈ کی گئی۔

             

گرج چمک کے طوفان پنجاب میں اٹک, راولپنڈی /اسلام آباد میں شدید آندھی اور کچھ علاقوں میں تیز بارش کا باعث بنے۔

بسالی گاؤں ضلع راولپنڈی میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ اور زون 5 میانہ تھب اسلام آباد میں بھی ہمارے موسمی اسٹیشن پر 91 کلومیٹر گھنٹہ کی رفتار سے آندھی ریکارڈ ہوئی۔

چکوال میں شدید بارش کے باعث سیلابی ریلے دیکھے گئے۔

 

اصغر مال راولپنڈی میں 31 ملی میٹر جبکہ اسلام اباد کے مغربی حصوں میں 20 سے 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

        

شام کو منڈی بہاؤالدین، گجرات, گوجرانوالہ, فیصل آباد اور  لاہور سےبھی آندھی کی اطلاعات موصول ہو ئیں۔ ہمارے فیس بک اور واٹس ایپ گروپ کی جانب سے مستقل موسمی صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا۔

ہمارے رین گیجز سے حاصل کردہ ریکارڈے مطابق دیگر علاقوں سے بارش اور آندھی کی تفصیل کچھ اس طرح ہے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
45(E) 17 راولپنڈی: ویسٹریج 1
31 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
73(E) 5 بحریہ ٹاؤن فیز 2،راولپنڈی
47(NNE) . سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)،راولپنڈی
53(ENE) 6.1 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
2.6 بحریہ ٹاؤن فیز 8،راولپنڈی
7 گلشن آباد،راولپنڈی
100(E) 10 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
48(ESE) 33 چک بیلی خان ،ضلع راولپنڈی
91(ESE) 5 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
65(E) 3 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
45(E) 17 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
26 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
16 سیکٹرE-11/4(اسلام آباد)
59(NE) . واسع (حضرو) اٹک
44(WSW) 48 پرتہ کلے, مہمند
47(ENE) 26 سمبریال،سیالکوٹ
66(ENE) 8 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
44(E) 7 لاہور (کینٹ)
51(N) 15.5 لمز یونیورسٹی (لاہور)
48(W) 40 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
5 ڈنڈو ئی, مردان
57(NE) . خانپور
53(ESE) . واپڈا ٹاون ،فیصل آباد
زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
5 ماڈل ٹاؤن، واہ
12 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
2 سیکڑ بی -17 (اسلام آباد)
21 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
41 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
25 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

About amnausmani

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے