تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 7 دن): مون سون کی شدید بارشیں متوقع! بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتحال رونما ہونے کا اندیشہ! ملک بھر میں بارشوں کا امکان

پیشگوئی (اگلے 7 دن): مون سون کی شدید بارشیں متوقع! بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتحال رونما ہونے کا اندیشہ! ملک بھر میں بارشوں کا امکان

پیشگوئی (اگلے 7 دن): مون سون کی شدید بارشیں

متوقع! بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں سیلابی

صورتحال رونما ہونے کا اندیشہ! ملک بھر میں بارشوں کا

امکان۔ اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی کے تجزئے کے مطابق

چند مقامات پر 250 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی

ہے!

⦿ کیا ہونا ہے؟

انتہائی شدید بارشوں کے باعث دریاؤں اور شہری

علاقوں میں سیلابی صورتحال رونما ہونے کا خدشہ۔ دو

جدید موسمیاتی ماڈلز کے مطابق اپنے علاقے میں اگلے 7

دنوں میں متوقع بارش کی مقدار درج ذیل تصاویر میں

جانیں۔

⦿ کب ہونا ہے؟

10 جولائی رات 10 بجے سے 17 جولائی رات 9 بجے

تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں۔

موسمی تجزیہ:

مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ گزشتہ رات تک متاثّر

کر رہا تھا جبکہ منگل (آج) سے ایک اور سلسلہ متوقع ہے

جو کہ پنجاب اور سندھ میں مون سون ہواؤں سے

ٹکرائے گا۔ 12 جولائی کی صبح سے مون سون ملک کے

بالائی علاقوں میں حرکت میں آئے گا۔ رواں ہفتے کے

دوران ہی بارشوں کا زور پھر ملک کے جنوبی حصّوں کی

جانب منتقل ہو جاۓ گا۔

13 سے 18 جولائی کے درمیان سندھ، بلوچستان اور

پنجاب میں کیرتھر اور سلیمان کے پہاڑوں اور وادیوں

کیلئے سیلابی انتباہ عائد کی جا رہی ہے۔ علاقہ مکین

احتیاط کریں۔

تفصیلات:

⦾ شمالی اور وسطی پنجاب:

12 جولائی دیر رات یا 13 جولائی صبح سویرے سے

بڑے پیمانے پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ انتہائی

تیز سے شدید ترین بارشوں کا امکان ہے، جس میں اسلام

آباد سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا،

بھکّر، لاہور، اوکاڑہ اور قصور کے علاقے شامل ہیں۔ یہ

سلسلہ کم از کم 2 مرتبہ متاثّر کر سکتا ہے۔ راولپنڈی اور

اسلام آباد کے علاقوں میں 75 سے 150 ملی میٹر بارش

ہو سکتی ہے جبکہ چند مقامات پر 175 ملی میٹر سے

زائد بارش بھی ہو سکتی ہے۔ رواں ہفتے اٹک، جہلم،

سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں کئی مقامات پر

100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ میانوالی،

بھکّر، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدّین، سیالکوٹ،

شیخوپورہ اور لاہور کے علاقوں میں بھی 100 سے 150

ملی میٹر تک بارش شدّت کیساتھ ہو سکتی ہے۔

شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی

صورتحال رونما ہو سکتی ہے۔ لہٰذا اوم احتیاط برتے

اور انتظامیہ ہائی الرٹ پر رہے!

⦾ جنوبی پنجاب (12 تا 14 جولائی):

ڈی جی خان، لیّہ، جھنگ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ،

ساہیوال، مظفّرگڑھ اور خانیوال کے علاقوں میں بڑے

پیمانے پر گرج چمک کیساتھ انتہائی شدید بارشوں کا

امکان ہے، جہاں 100 سے 150 ملی میٹر تک بارش ہو

سکتی ہے۔ ڈی جی خان اور راجنپور میں سلیمان کے

پہاڑوں پر 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔

جنوب مشرقی پنجاب بشمول بہاولنگر، بہاولپور،

لودھراں، پاکپتّن، وہاڑی اور رحیم یار خان میں بھی 50

سے 75 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

بعض مقامات پقر گرج چمک کے طاقتور طوفان بننے کی

صورت میں انتہائی تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

⦾ خیبر پختونخواہ:

12 جولائی دیر رات یا 13 جولائی صبح سویرے سے

ایبٹ آباد سمیت ہزارہ، مالاکنڈ اور سوات (بشمول مالم

جبّہ)، ہریپور، مانسہرہ، بالاکوٹ، مردان، صوابی، نوشہرہ،

کوہاٹ، بنّوں اور لکّی مروت کے علاقوں میں بڑے پیمانے

پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز سے انتہائی

شدید بارش متوقع ہے، جہاں اگلے 7 دنوں میں 100 سے

150 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر 200 ملی میٹر

سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔

بونیر، دیر، شانگلہ، کرک، ٹانک اور ڈی آئی خان کے

علاقوں میں بھی 75 سے 125 ملی میٹر بارش ہو سکتی

ہے۔

سفر سے احتیاط/ گریز کریں: اس دوران کاغان اور

نیلم کی وادیوں اور دیگر شمالی علاقوں کی جانب

سفر سے گریز کریں جہاں لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ

موجود ہے۔

⦾ آزاد کشمیر:

پونچھ، مظفّرآباد، باغ، میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے

علاقوں میں 11 جولائی دیر رات یا 12 جولائی صبح

سویرے سے انتہائی تیز سے انتہائی شدید بارشوں کا

امکان ہے جہاں اس دوران 120 ملی میٹر سے زائد بارش

ہو سکتی ہے۔ کشمیر کے زیادہ تر علاقوں بشمول

راولاکوٹ اور ڈڈیال میں تیز بارش کا امکان ہے۔

⦾ بلوچستان:

صوبے کے تقریباً تمام علاقوں بشمول چاغی، پنجگور،

گوادر، ژوب، سبّی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، بارکھان، کوہلو،

لورالائی اور ہرنائی سے جنوب میں اواران اور لسبیلہ تک

تیز سے انتہائی تیز بارشوں کا امکان ہے جس میں 50

سے 100 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر آج رات سے

اگلے ہفتے کی صبح یا دوپہر تک (18 جولائی) 125 ملی

میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ مشرقی بلوچستان میں

کیرتھر کے پہاڑی سلسلے پر انتہائی تیز بارشوں کا امکان

ہے جس کے سبب مقامی ندی نالوں میں شدید طغیانی کا

اندیشہ ہے۔

کہیں کہیں گرج چمک کے طاقتور طوفان بھی بن سکتے

ہیں جن کے نتیجے میں آندھی کیساتھ شدید بارش بھی

ہو سکتی ہے، جس میں صوبے کے جنوب مشرقی حصّے

(بولان، نصیر آباد، جعفرآباد اور لسبیلہ) بالخصوص شامل

ہیں۔

⦾ سندھ:

14 جولائی سے 18 جولائی کے درمیان وقفے وقفے سے

صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کیساتھ تیز سے

انتہائی شدید بارشیں متوقع ہیں۔ زیادہ بارش کے

امکانات شمال مغربی علاقوں بشمول دادو، لاڑکانہ،

کشمور، گھوٹکی، قمبر شہدادکوٹ، سکّھر، جیکب آباد،

جامشورو اور نوشہرو فیروز کے علاقوں میں ہیں جہاں

100 سے 120 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر 250

ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔

مون سون کی شدّت میں اضافے کیساتھ ہی صوبے کے

جنوبی اور جنوب مشرقی حصّوں میں بھی تیز بارشیں

متوقع ہیں جس میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص،

نوابشاہ، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹّھہ کے علاقے

شامل ہیں جہاں کہیں کہیں 50 سے 150 ملی میٹر تک

مزید بارش ہو سکتی ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے