Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 7 دن): سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مزید مون سون بارشیں، سیلاب کا خدشہ۔ ملک بھر میں بارش کا امکان

پیشگوئی (اگلے 7 دن): سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مزید مون سون بارشیں، سیلاب کا خدشہ۔ ملک بھر میں بارش کا امکان

اگلے 7 دنوں میں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مزید مون سون بارشوں کا امکان اور سیلاب کا خدشہ۔ ملک بھر میں بارشیں! 7 دن کی پیشن گوئی کا تجزیہ بتاتا ہے کہ چند مقامات پر 200 ملی میٹر سے زائد بارش ممکن ہے!

⦿ کیا ہونا ہے؟

تیز اور شدید بارشوں کے واقعات میں دریاؤں اور شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ۔ اپنے علاقوں کی بارش کی مقدار دیکھنے کے لئے سب سے قابلِ اعتماد موسمیاتی ماڈلز کی تصاویر درج ذیل ملاحظہ کریں۔

⦿ اطلاق؟

17 جولائی رات 9 سے 24 جولائی رات 10بجے تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں

تفصیلات:

⦾ شمالی اور وسطی پنجاب:

مزید ایک اور دن گرم اور مرطوب موسم کے بعد گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ مختلف مقامات پر تیز سے انتہائی تیز بارش اور چند مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ 20 جولائی کو رات گئے یا صبح سویرے شروع ہونے والی موسمی سرگرمیاں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، اوکاڑہ اور قصور کے علاقوں میں 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس خطّے میں بارش کے کم از کم 2 سلسلے متوقع ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں رواں ہفتے 75 سے 150 ملی میٹر بارش جبکہ کچھ علاقوں میں 175 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ اٹک، جہلم، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں بھی کئی مقامات پر 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ میانوالی، بھکّر، گجرات، گجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ اور لاہور کے علاقوں میں 100 سے 150 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔ بہت زیادہ بارش کے نتیجے میں شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال رونما ہو سکتی ہے۔ علاقہ مکینوں سے احتیاط برتنے اور انتظامیہ سے الرٹ رہنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

⦾ جنوبی پنجاب:

19 یا 20 جولائی کے آس پاس ڈی جی خان، لیّہ، جھنگ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، مظفّرگڑھ اور خانیوال کے علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کے۔امکانات ہیں، جہاں 50 سے 70 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ دریں اثنا ڈی جی خان اور راجنپور میں سلیمان کے پہاڑی سلسلے پر 100 ملی میٹر تک بارش ممکن ہے۔ بہاولنگر، بہاولپور، لودھراں، پاکپتن، رحیم یار خان اور وہاڑی سمیت جنوب مشرقی پنجاب میں بھی 50 سے 100 ملی میٹر مزید بارش متوقع ہے۔ کچھ مقامات پر طاقتور گرج چمک کے طوفان بھی بن سکتے ہیں، جن کے نتیجے میں چند مقامات پر انتہائی تیز بارش ہو سکتی ہے!

⦾ خیبر پختونخواہ:

مزید ایک اور دن گرم اور مرتب موسم کے بعد گرج چمک کے ساتھ تیز سے انتہائی تیز بارش اور چند مقامات پر شدید بارش کے امکانات ہیں۔ سرگرمی کا آغاز 20 جولائی کی دیر رات یا 21 جولائی کی صبح سویرے  متوقع ہے جو کہ 25 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ ہزارہ (بشمول ایبٹ آباد)، مالاکنڈ، اور سوات (بشمول مالم جبّہ)، ہریپور، مانسہرہ، بالاکوٹ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، بنّوں اور لکّی مروت کے علاقوں میں مختلف مقامات پر تیز بارشوں کا امکان ہے۔ اگلے 7 دنوں کے دوران کچھ مقامات پر 50 سے 100 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ بونیر، دیر، شانگلہ، کرک، ٹانک اور ڈی آئی خان کے علاقوں میں بھی پیشگوئی کی مدّت کے دورانئے میں 35 سے 60 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

⦾ آزاد کشمیر:

پونچھ، مظفّرآباد، باغ، میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے علاقوں میں 19 جولائی کو دیر رات یا 20 جولائی کی صبح سے بارش کا آغاز متوقع ہے، جبکہ اس سپیل کے دوران 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش کی توقع ہے۔ راولاکوٹ اور ڈڈیال سمیت کشمیر کے بیشتر مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

⦾ بلوچستان:

19 یا 20 جولائی تک مختلف مقامات پر گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ تیز بارش جاری رہ سکتی ہے۔ صوبے بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس میں چاغی، پنجگور، گوادر، ژوب، سبّی، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، کوہلو، لورالائی اور ہرنائی کے اضلاع سے لے کر جنوب میں خضدار، اواران اور لسبیلہ کے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں 18 جولائی کی رات اور اگلے ہفتے کی صبح یا دوپہر تک 50 سے 100 ملی میٹر تک مزید بارش جبکہ چند مقامات پر 125 ملی میٹر سے زیادہ بارش متوقع ہے۔ مشرقی بلوچستان میں۔ کیرتھر کے پہاڑوں پر کافی شدید بارش ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مقامی ندی، نالوں میں شدید طغیانی خدشہ ہے۔ طاقتور گرج چمک کے طوفاں بننے کے سبب آندھی کے ساتھ شدید بارش خاص طور پر صوبے کے جنوب مشرقی حصوں میں ممکن ہے۔

 

⦾ سندھ:

19 یا 20 جولائی تک مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ تیز سے انتہائی تیز بارشیں جاری رہ سکتی ہیں۔ اسکے بعد مون سون کا محور اگلے 5 دنوں تک شمالی حصّوں کی جانب رہیگا۔ پھر دوبارہ 24 یا 25 جولائی سے مزید بارشیں متوقع ہیں جن میں کراچی، نوابشاہ، حیدرآباد، میرپور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹّھہ، دادو، لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی، قمبر شہدادکوٹ، سکّھر، جیکب آباد، جامشورو اور نوشہرو فیروز کے علاقے شامل ہیں۔

About w3badmin

Check Also

15 مئی 2024 : درجہ حرارت میں اضافہ۔ آج ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ رہے۔ اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے؛

آج ملک میں ایک گرم دن گزرا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بہت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے