تازہ ترین
Home / بلاگ / پشاور میں اصل آندھی کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ ہوئی تھی! موسم کا حال نے اصلیت جان لی

پشاور میں اصل آندھی کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ ہوئی تھی! موسم کا حال نے اصلیت جان لی

طوفان پر رپورٹ: 9 تا 11 جون خیبر پختونخواہ تا

پنجاب گرد کے طاقتور طوفانوں نے متاثّر کیا۔

بالخصوص پشاور میں 9 اور 10 جون کو یکے بعد

دیگرے گرد کے انتہائی شدید طوفانوں نے تباہی مچا دی۔

موسم کا حال کے اندرونی ذرائع سے موصول ہونے والی

تصدیق شدہ معلومات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں

9 اور 10 جون کو مختلف مقامات پر ریکارڈ کی گئی

اصل آندھی کی رفتار اور سمت درج ذیل ہیں۔

یاد رہے کہ نہ صرف آر ایم سی پشاور اور آر ایم سی

لاہور کسی بھی قسم کی موسمی انتباہ جاری کرنے

میں ناکام رہے تھے بلکے جب شدید طوفان کے باعث

پشاور سے چکوال تک طوفان کی تباہ کاریاں اور جانی

و مالی نقصان ہوا، تو اس پر بھی جامع رپورٹ شائع

نہیں کی۔ جانتے بوجھتے پشاور سے آندھی کی رفتار

آدھی سے بھی کم رپورٹ کی جبکہ کوہاٹ، رسالپور

اور چکوال سے کوئی آندھی کی رفتار منظرِ عام پر نہ

آنے دی گئی تاکہ اپنی نااہلی پر پردہ ڈال سکیں۔

سٹیشن تاریخ زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ) سمت
پشاور ائیرپورٹ
10 جون 139 جنوب مغرب
9 جون 130 مغرب
کوہاٹ ائیربیس
10 جون 111 مغرب
9 جون 83 شمال مغرب
رسالپور
10 جون 111 شمال مغرب
9 جون 93 شمال مغرب
چکوال
10 جون 130 شمال مغرب
9 جون 59 شمال مغرب
کامرہ (اٹک)
10 جون 77 شمال مغرب
9 جون 55 شمال مغرب
راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
10 جون 83 شمال مغرب
9 جون 61 شمال مغرب

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے