اس وقت پاکستان میں بلوچستان کے جنوب مغرب سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک ملک کے 70 فیصد حصّے میں مطلع ابر آلود ہے۔ گرج چمک کے طوفان چند مقانات پر چاغی، چمن، ژوب، گوادر، کیچ اور ڈی آئی خان کے جنوب میں موجود ہیں اور شمال مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ چنانچہ درج بالا مقامات سمیت ٹانک میں آندھی اور گرد اور کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش، کہیں کہیں ژالہ باری جبکہ 75 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل سکتی ہے۔
آج ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار (سمت):
کوئٹہ 90 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب)، دالبندین 93 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب)، خاران 55 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب) اور دادو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغرب)