تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 7 دن): بارش کا کوئی امکان نہیں۔ موسمِ سرما کے طرز پر سرد موسم جاری رہیگا۔

پیشگوئی (اگلے 7 دن): بارش کا کوئی امکان نہیں۔ موسمِ سرما کے طرز پر سرد موسم جاری رہیگا۔

یشگوئی (اگلے 7 دن): بارش کا کوئی امکان نہیں۔ موسمِ سرما کے طرز پر سرد موسم جاری رہیگا۔ رواں ہفتے کے اختتام تک سکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، جس سے سکردو میں نومبر کے سرد ترین درجہ حرارت کا تاریخی ریکارڈ (منفی 9.5 ڈگری جو کہ 30 نومبر 2003 کو قائم ہوا تھا) ٹوٹ سکتا ہے!!

اطلاق؟ 21 نومبر رات 9 بجے سے 29 نومبر رات 9 بجے تک۔ کہاں ہونا ہے؟ ملک بھر میں۔ کیا ہونا ہے؟ پاکستان بھر میں موسم سرد سے انتہائی سرد اور خشک رہیگا۔

تفصیلات:

⦿ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سرد اور

خشک موسم جاری رہیگا، جبکہ بارش کا کہیں

کوئی امکان نہیں۔ تاہم گلگت بلتستان بشمول

سکردو اور استور میں کہیں کہیں ہلکی پھلکی

برفباری ہو سکتی ہے۔ 25 سے 30 نومبر کے

درمیان ان علاقوں میں نومبر کے سرد ترین

درجہ حرارت کے تاریخی ریکارڈ کئی ڈگری سے

ٹوٹ سکتے ہیں!

⦿ مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد سے قبل اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے انتہائی شمالی مقامات کو متاثّر کرے گا۔ ملک کے زیادہ تر حصّوں میں منگل سے جمعرات کے درمیان درجہ حرارت میں 2 سے 5 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کے سلسلے سے بہت کم بارش/ برفباری کی ہوگی۔ تاہم بروز ہفتہ ایک اور سردی کی لہر ملک پر اثر انداز ہوگی، جس سے درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ نومبر کے معمول سے یہ کافی سرد ہوگا پاکستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں بالخصوص کئی علاقوں میں نومبر کے سرد ترین درجہ حرارت کے تاریخی ریکارڈ برابر ہونے یا ٹوٹنے کا امکان ہے! ہفتے کی رات اور اگلے پیر کی رات کے درمیان مختلف مقامات پر متوقع کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) اور نومبر کے کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) کا 1981 تا 2010 پر مبنی معمول درج ذیل ہے۔

⦾ کوئٹہ: ہفتے کی رات: منفی 6 سے منفی 4 پیر کی رات: منفی 7 سے منفی 5 معمول: 1.1

⦾ اسلام آباد (شہر): ہفتے کی رات 2 سے 4 پیر کی رات: 1 سے 3 معمول: 7.1 نومبر کا تاریخی ریکارڈ: 0 ڈگری سینٹی گریڈ (30 نومبر 1995)

⦾ راولپنڈی : ہفتے کی رات: 4 سے 6 پیر کی رات: 3 سے 5 معمول: 8.3 نومبر کا تاریخی ریکارڈ: منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ (28 نومبر 1970)

⦾ کراچی : ہفتے کی رات: 12 سے 15 پیر کی رات: 11 سے 14 معمول: 16.8 نومبر کا تاریخی ریکارڈ: 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ (29 نومبر 1938)

⦾ لاہور: ہفتے کی رات: 6 سے 8 پیر کی رات: 5 سے 7 معمول: 11.2

⦾ ملتان : ہفتے کی رات: 7 سے 9 پیر کی رات: 6 سے 8 معمول: 11.8

⦾ پشاور : ہفتے کی رات: 3 سے 5 پیر کی رات: 2 سے 4 معمول: 9.9 نومبر کا تاریخی ریکارڈ: 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ (24 نومبر 1949)

⦾ ایبٹ آباد : ہفتے کی رات: منفی 2 سے 0 پیر کی رات: منفی 3 سے منفی 1 معمول: 5.8

⦾ مظفّرآباد: ہفتے کی رات: 1 سے 3 پیر کی رات: 0 سے 2 معمول: 7.6 نومبر کا تاریخی ریکارڈ: 1 ڈگری سینٹی گریڈ (28 نومبر 2003)

⦾ حیدرآباد : ہفتے کی رات: 10 سے 12 پیر کی رات: 8 سے 10 معمول: 17.3
نومبر کا تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: 6 ڈگری سینٹی گریڈ۔

⦾ گلگت: جمعہ سے اتوار کی رات: منفی 8 سے منفی 5 معمول: 0.3 نومبر کا تاریخی ریکارڈ: منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ (30 نومبر 1990)

⦾ جمعہ سے اتوار کی رات: منفی 12 سے منفی 8 معمول: منفی 2.1
نومبر کا تاریخی ریکارڈ: منفی 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ (30 نومبر 2003)

⦾ پاراچنار: جمعہ کی رات: منفی 10 سے منفی 8 اتوار کی رات: منفی 12 سے منفی 10 معمول: 3.2 نومبر کا تاریخی ریکارڈ: منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ۔ یہ ریکارڈ 2 سے 3 ڈگری کے فرق سے ٹوٹ سکتا ہے جبکہ پاراچنار کا موسمی سٹیشن سن 1897 میں برطانوی دورِ حکومت میں نصب ہوا تھا۔

About w3badmin

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے