مغربی ہواؤں سے مونسون کی مزید بارشیں آج رات متوقع
w3badmin
28 جولائی, 2021
تازہ ترین موسمی صورتحال
1,706 Views
اس وقت بڑے پیمانے پر گرج چمک کے طوفان جنوبی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان اور مغربی پنجاب بشمول ڈی آئی خان، بھکّر، لیّہ، کوٹ ادّو، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّه، کوہلو اور بارکھان کے علاقوں میں موجود ہیں، جہاں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی بدولت اب سے اگلے چند گھنٹوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تیز بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کوہاٹ، لکی مروت، خوشاب، سرگودھا، چکوال اور بنّوں کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں یا چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان موجود ہیں جو کہ رات گئے تک تیز بارش کا باعث بن سکتے ہیں۔

آج رات میانوالی، سبّی، ہرنائی، ڈی جی خان، فیصل آباد، چنیوٹ، میرانشاہ اور وزیرستان کے علاقوں میں معتدل سے انتہائی تیز بارش کی توقع ہے۔