Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 18 اکتوبر 2026 :مسلسل بارشوں کے بعد فصلوں، باغات اور نرسریوں کے تحفظ کے لیے اہم زرعی ہدایات

18 اکتوبر 2026 :مسلسل بارشوں کے بعد فصلوں، باغات اور نرسریوں کے تحفظ کے لیے اہم زرعی ہدایات

 

ملک کے بالائی علاقوں اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث زمین اپنی پانی جذب کرنے کی صلاحیت کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس صورتحال میں کھیتوں میں کیچڑ اور پانی کھڑا ہونے کے باعث فصلوں، پھلدار پودوں، سبزیوں اور نرسریوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ موجودہ صورت حال میں کسان بھائی درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں:

1. کھیتوں میں جمع پانی نکالنے کے لیے مناسب کھالیاں اور نکاسی کے راستے بنائیں تاکہ فصلوں کی جڑوں کو مسلسل پانی میں ڈوبے رہنے سے بچایا جا سکے۔

2. باغات میں پھلدار پودوں کی جڑوں کے اردگرد پانی جمع نہ ہونے دیں۔ مسلسل پانی کھڑا رہنے سے جڑوں کو آکسیجن کی کمی، جڑوں کی سڑن اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس سے پودوں کی نشوونما متاثر اور بعض اوقات پورا پودا مر بھی سکتا ہے۔

3. سبزیوں کے کھیتوں اور نرسریوں سے اضافی پانی نکالیں۔ پودوں کی حالت کا باقاعدگی سے مشاہدہ کریں اور مرجھانے، پتوں کے رنگ میں تبدیلی، جڑوں کی سڑن یا بیماری کی دیگر علامات ظاہر ہونے پر محکمہ زراعت سے رہنمائی حاصل کریں۔

4. گندم کی کاشت کے لیے زمین کی مناسب وتر کا انتظار کریں۔ زیادہ گیلی، دلدلی یا پانی سے بھری ہوئی زمین میں کاشت کرنے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے زمین کی ساخت، بیج کے اگاؤ اور فصل کے قیام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

5. مزید بارشوں کی صورت میں نکاسی آب کے راستوں کو کھلا رکھیں، کھیتوں کے نشیبی حصوں پر خصوصی توجہ دیں اور جہاں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہو وہاں بروقت ضروری اقدامات کریں۔

6. فصلوں، باغات یا نرسریوں میں کسی بھی غیر معمولی علامت یا نقصان کی صورت میں اپنے قریبی محکمہ زراعت کے دفتر سے رابطہ کریں اور متعلقہ زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں۔ ماہرین کے مشورے کے بغیر غیر ضروری ادویات یا کھادوں کے استعمال سے گریز کریں۔

About amnausmani

Check Also

14 اکتوبر 2026 : تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ، سندھ کے کئی شہروں میں گرمی میں اضافہ، اپنے شہرکے درست درجہ حرارت جانئیے

آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت  تربت میں 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے