تازہ ترین سیٹلائٹ کے مطابق گرج چمک کے طوفان اس وقت وسطی اور شمالی پنجاب پر موجود ہیں اور شمال مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
اب سے کل صبح سویرے تک سرگودھا، چنیوٹ، فیصل آباد، منڈی بہاءالدّین، گجرات، اٹک، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ تیز سے انتہائی تیز بارش کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سیلابی صورتحال رونما ہونے کا خدشہ 21 جولائی تک موجود ہے۔