گرج چمک کے طاقتور طوفان بھکّر میں 31 ملی میٹر بارش کا سبب بننے کے بعد اب جنوب مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
لیّہ، جھنگ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفّرگڑھ، ملتان اور خانیوال میں یہ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ تیز سے انتہائی تیز بارش کا سبب بن سکتے ہیں، جس سے درج بالا اضلاع میں مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال رونما ہو سکتی ہے۔