تازہ ترین
Home / بلاگ / محکمہ موسمیات کے اپنے خودکار موسمی سٹیشن پر کل جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں گیا تو 44 ڈگری سینٹی گریڈ کل لاہور کے کس تندور سے رپورٹ ہوا ہے

محکمہ موسمیات کے اپنے خودکار موسمی سٹیشن پر کل جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں گیا تو 44 ڈگری سینٹی گریڈ کل لاہور کے کس تندور سے رپورٹ ہوا ہے

محکمہ موسمیات کے اپنے خودکار موسمی سٹیشن پر کل جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں گیا تو 44 ڈگری سینٹی گریڈ کل لاہور کے کس تندور سے رپورٹ ہوا ہے؟

 

 

آر ایم سی لاہور وضاحت کرے کہ لاہور سے اس قدر جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت رپورٹ کر کے یہ کیا تاثّر دینا چاہ رہے ہیں؟

موسم کا حال کے اندرون ذرائع کی تصدیق شدہ معلومات کے مطابق گزشتہ روز (30 جون) لاہور ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کیا۔ بلکے سرحد کے عین پار امرتسر سے بھی بھارتی محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا۔ درج ذیل تصویر دیکھیں:

 

 

 

مئی میں موسمِ گرما کے آغاز سے محکمہ موسمیات لاہور کے درجہ حرارت روزانہ کی بنیاد پر اصل سے 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کئے جا رہے ہیں۔ عوام کے ٹیکس پر چلنے والا یہ ادارہ اپنے ہی ملک کے لوگوں کو گمراہ کن اور مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت رپورٹ کر رہا ہے!

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور شہر میں نصب اپنے خودکار موسمی سٹیشن کو جون کے تیسرے ہفتے سے اصل سے 2.5 ڈگری زیادہ درجہ حرارت رپورٹ کرنے کیلئے چھیڑ کر جھوٹ اور فریب کی نئی حد پار کر دی ہے!

ایک بار دوبارہ ہم محکمہ موسمیات کو یاد دلاتے چلیں کہ وہ چاہیں جس بھی طرح سے اپنے خودکار موسمی سٹیشنوں میں ہیرا پھیری کرتے رہیں، موسم کا حال کے پاس اصل کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جاننے اور محکمہ موسمیات کے من گھڑت جھوٹے درجہ حرارت کے پول کھولنے کے کئی اور ذرائع موجود ہیں!

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ رواں سال لاہور کا درجہ حرارت بھلا کتنے دن 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کیا ہے، تو سچ یہ ہے کہ اس سال کُل ملا کر محض 6 دن لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کیا۔ مئی کے مہینے میں صرف 27 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جون میں 9 سے 11 جون اور پھر 29 اور 30 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان لاہور ائیرپورٹ اور لاہور شہر کے سرکاری موسمی سٹیشنوں پر ریکارڈ ہوا ہے!

محکمہ موسمیات نے ہمیں روزانہ درجہ حرارت کے نام پر سواۓ جھوٹ اور بکواس کے اور کچھ رپورٹ نہیں کیا، کیونکہ محکمہ موسمیات کی اپنی ڈیٹا کے مطابق لاہور میں مئی اور جون میں کُل ملا کر 20 دن درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ حتّیٰ کہ 44.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت کی ریڈنگ رپورٹ کی جا چکی ہے، جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلّق نہیں!

تاہم یہ یاد رہے کہ بیشک لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تاحال 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہ کیا ہو، ہوا میں نمی زیادہ ہونے کے باعث ان دنوں میں ہیٹ انڈکس (محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت) 45 سے 52 ڈگری کے درمیان رہا ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان، اللّه کا خوف کرو، یہ آپ کے افسران کیلئے شرم اور ذلّت سے ڈوب مرنے کا مقام ہے!

About Taha Amerjee

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے