تازہ ترین: گرج چمک کے طاقتور طوفان اس وقت شمال مشرقی بلوچستان میں کوہلو اور ملحقہ علاقوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور جنوب مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں جس کے باعث کوہلو کے مختلف مقامات سے تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں بارکھان اور ڈیرہ بگٹی، ڈی جی خان اور راجنپور کے پہاڑی علاقوں بشمول فورٹ منرو میں تیز بارش اور ژالہ باری جبکہ ان اضلاع کے میدانی علاقوں میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ مٹّی کا طوفان جبکہ کچھ علاقوں میں بارش / ژالہ باری ہو سکتی ہے