انتباہ! گرج چمک طاقتور طوفان جبکہ بعض مقامات سوپرسیل طوفان (سیٹلائٹ پر نارنگی رنگ میں واضح)، وسطی سندھ کے اضلاع کی جانب گامزن۔ مورو شہر میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی ہمارے موسمی سٹیشن پر ریکارڈ!
اب سے اگلے 1 گھنٹے کے دوران نوشہرو فیروز، قمبر شہداکوٹ، دادو اور جامشورو کے مختلف علاقوں میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی طاقتور آندھی اور گرج چمک کیساتھ معتدل سے تیز بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ علاقہ مکین احتیاط کریں!
کچھ وقت قبل سکّھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں طوفانی ہواؤں کیساتھ بارش ہو چکی ہے، جو کہ روہڑی میں 24 ملی میٹر اور سکّھر ائیرپورٹ پر 1 ملی میٹر پر ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ سکّھر ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار شمال کی سمت سے 74 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جیکب آباد میں بھی 74 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔